ایران پاکستان مشترکہ تجارتی کمیٹی کا دسواں اجلاس اسلام آباد میں
اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کی مشترکہ تجارتی کمیٹی کا دسواں اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔
سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کی مشترکہ تجارتی کمیٹی کا دسواں اجلاس 4 اور 5 اگست کو اسلام آباد کی میزبانی میں منعقد ہوگا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صنعت، معدنیات اور تجارت کے وزیر ایک وفد لے کراجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد جائيں گے۔
ایران کے ادارہ فروغ تجارت کے نائب سربراہ عبدالسادہ نیسی نے بتایا ہے کہ زراعت، حمل و نقل، کسٹم، تجارت اور صنعت سمیت مختلف شعبوں کے اعلیٰ عہدیداران نیز ایران کے ایوان تجارت کے اراکین، ایران اور پاکستان کی مشترکہ تجارتی کمیٹی کے دو روزہ اسلام اباد اجلاس میں شرکت کے لئے، ایران کے صنعت، معدنیات اور تجارت کے وزیر کی قیادت میں جانے والے وفد میں شامل ہوں گے۔
انھوں نے بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صنعت، معدنیات اور تجارت کے وزیر، پاکستان کے وزیر تجارت جام کمال خان کے ساتھ، مشترکہ تجارتی اجلاس کی صدارت کے علاوہ میزبان ملک کے بعض اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے۔
ایران کے ادارہ فروغ تجارت کے نائب سربراہ عبدالسادہ نیسی نے بتایا کہ اسلام آباد میں ایران پاکستان مشترکہ تجارتی کمیٹی کے اجلاس کے ساتھ ہی، دونوں ملکوں کے نجی سیکٹرمیں سرگرم سرمایہ داروں اور اقتصادی ماہرین کی میٹنگ بھی ہوگی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel