امریکی صدر ٹرمپ نے جاپان کو "اسلامی جمہوریہ جاپان" بنا دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انقرہ میں نیٹو اجلاس میں اپنی گفتگو کے دوران جاپان کو "اسلامی جمہوریہ جاپان" کہہ دیا۔
سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں نیٹو کے سربراہی اجلاس میں گفتگو کے دوران امریکی صدر ٹرمپ کی زبان پھسل گئی اور ایران کے بجائے جاپان کہہ دیا اور کہا "اسلامی جمہوریہ جاپان۔"
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف گفتگو کر رہے تھے کہ زبان پھسل گئی اور انہوں نے ایران کی بجائے جاپان کو اسلامی جمہوریہ کہہ دیا۔
انقرہ میں نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’اسلامی جمہوریہ جاپان‘ نے ہمارے بحری بیڑے یو ایس ایس ابراہم لنکن پر 111 میزائل داغے تاہم ان سب کو مار گرایا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel