-
آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگی قیدیوں کا تبادلہ+ ویڈیو
Dec ۱۶, ۲۰۲۰ ۰۳:۵۵جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے بعد جنگی قیدیوں اور زخمیوں کا تبادلہ ہوا۔
-
3 آسان طریقوں سے آپ کورونا سے محفوظ رہ سکتے ہیں
Dec ۱۶, ۲۰۲۰ ۰۳:۴۹برطانیہ میں تین آسان طریقے دریافت کئے گئے ہیں جن سے آپ کوویڈ-19 کے پھیلاؤ کے خطرے کم کر سکتے ہیں۔
-
شمعِ سلیمانی کے دو عراقی پروانوں کی آخری ویڈیو
Dec ۱۵, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۶رواں برس کے آغاز میں تین جنوری کو ایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی پڑوسی ملک عراق کی سرکاری دعوت پر بغداد پہونچے تھے جن کے استقبال کے لئے رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس اور دیگر اہلکار ایئرپورٹ آئے تھے۔ اس ویڈیو میں استقبال کے لئے ایئرپورٹ کے اندر داخل ہونے والے حشد الشعبی کے دو اہلکاروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ کچھ ہی دیر بعد یہ دونوں عراقی نوجوان جنرل قاسم سلیمانی اور اپنے کمانڈر ابو مہدی المہندس کے ہمراہ دہشتگرد امریکہ کے ہاتھوں شہید کر دئے گئے۔
-
یمنی نونہال کی دردناک کہانی، ایک ویڈیو کی زبانی
Dec ۱۵, ۲۰۲۰ ۰۷:۴۸اپنی مد نظر حکومت کو دوبارہ برسر اقتدار لانے کے بہانے گزشتہ تقریبا چھے برسوں سے یمن کے خلاف سعودی عرب اور اسکے ناپاک اتحاد نے جارحیت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کے باعث لاکھوں یمنی بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑی ہوئی ہیں۔
-
نماز صیہونی دہشتگردوں کے نرغے میں
Dec ۱۵, ۲۰۲۰ ۰۷:۱۳حال ہی میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں قبلۂ اول بیت المقدس کے صحنِ شریف میں صیہونی دہشتگردوں کے نرغے میں گھرے ایک فلسطینی نوجوان کو نہایت پر سکون انداز میں نماز پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس قسم کے مناظر فلسطین میں کم رقم نہیں ہوتے اور ان میں صیہونی دہشتگردوں سے مقابلے کے لئے عرب حکمرانوں کے برخلاف اچھی قوت، توانائی اور جرأت و ہمت پائی جاتی ہے۔
-
طیارہ جو شہید قاسم سلیمانی کو جائے شہادت تک لایا ۔ ویڈیو
Dec ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۷:۲۱حال ہی میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں اُس طیارے کو دکھایا گیا ہے جو ایران کی قدس فورس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کو انکے آخری سفر پر عراق کے دارالحکومت بغداد لے کر پہونچا۔ اس طیارے سے اترنے کے کچھ ہی دیر بعد امریکی دہشتگردوں نے جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی کمانڈر ابو مہدی المہندس کو انکے ساتھیوں کے ہمراہ نشانہ بنا کر شہید کر دیا تھا۔ یہ تلخ واقعہ رواں سال کے آغاز میں تین جنوری کو بغداد ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا۔
-
فرانسیسی انسانی حقوق پر ایک طائرانہ نظر۔ ویڈیو
Dec ۱۴, ۲۰۲۰ ۰۶:۳۵پیش خدمت ویڈیو میں دنیا بھر کو انسانی حقوق کا پاٹھ پڑھانے والے یورپی ملک فرانس پر ایک سرسری نظر ڈالی گئی ہے جس میں حالیہ مہینوں کے دوران ہونے والے بعض مظاہروں کی چند ایک تصاویر آپ کی خدمت کی پیش کی گئی ہیں جنہیں دیکھ کر فرانسیسی انسانی حقوق کی مکمل تصویر آپ کے سامنے واضح ہو جائے گی۔ خیال رہے کہ حال ہی میں ایران کی عدالت کے ایک فیصلے پر فرانس نے ایک مداخلت پسندانہ بیان دیا تھا جس کے بعد ایران کی وزارت خارجہ نے فرانسیسی سفیر کو طلب کر کے اُس پر اپنا شدید اعتراض درج کرایا تھا۔
-
تحجر، سامراج اور صیہونیت کے مثلث کو، عوامی بیداری برداشت نہیں!
Dec ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۶:۵۹فرزند رسول امام علی رضا علیہ السلام کے روضے اور اس سے متعلقہ ادارے ’آستان قدس‘ کے متولی نے، نائیجریا کے شہر زاریا میں شہید ہونے والوں کی پانچویں برسی کے موقع پر ایک اہم اور تفصیلی بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نےنائیجیریا کی حکومت کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے تحجر، سامراج اور صیہونیت کے ٹرائیکا کو اقوام عالم کی بیداری کی راہ میں بنیادی رکاوٹ قرار دیا ہے۔
-
شہید فخری زادہ کو اول درجہ کا زریں اعزازی تمغہ ’نصر‘ دے دیا گیا
Dec ۱۳, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۴حال ہی میں دہشتگرد غاصب صیہونی ٹولے کے ہاتھوں شہید ہونے والے ایران کے معروف ایٹمی سائنسداں ڈاکٹر محسن فخری زادہ کی زریں اور ناقابل فراموش خدمات کے پیش نظر انکے اہل خانہ کو رزمی و دفاعی شعبے کے سب سے بڑے اعزاری تمغے ’نصر‘ سے نوازا گیا۔ یہ تمغہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی جانب سے ایران کی مسلح افراج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل باقری نے شہید کی اہلیہ کو عطا کیا۔ یاد رہے کہ ۲۷ نومبر کو صیہونی ایجنٹوں کے ہاتھوں شہید محسن فخری زادہ تہران میں شہید کر دئے گئے تھے۔
-
ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین میں پھر جھڑپیں
Dec ۱۳, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۶صدارتی انتخابات میں اپنی شکست کو تسلیم نہ کر کے دھاندلی کے دعویدار ڈونلڈ ٹرمپ اندرون ملک خاصی مشکلات کا سبب بنے ہوئے ہیں۔ آئے دن ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان پر تشدد ٹکراؤ ہوتا ہے جس کے دوران دسیوں افراد زخمی ہو جاتے ہیں۔ گزشتہ شب و روز بھی واشنگٹن میں ٹرمپ کے حامیوں اور انکے مخالفین کے مابین زبردست ٹکراو ہوا اور فریقین نے ایک دوسرے کی خوب پذیرائی کی۔