-
صیہونی غاصبوں اور فلسطینی نوجوانوں میں جھڑپیں ۔ ویڈیو
Jul ۲۰, ۲۰۲۰ ۰۷:۴۲حالیہ چند ہفتوں میں صیہونی دہشتگردوں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپوں میں خاصا اضافہ ہو گیا ہے اور تقریبا روزانہ کسی نہ کسی مقام پر غاصب اور ساکن آمنے سامنے ہو ہی جاتے ہیں۔ پیش خدمت ویڈیو مقبوضہ فلسطین کے الخلیل علاقے کی ہے جہاں فلسطینی نوجوان صیہونی غاصبوں کے دستی اور صوتی بموں کے مقابلے میں اپنے قدیمی اور کارآمد ہتھیار، پتھروں کا استعمال کر رہے ہیں۔
-
جواد ظریف نے دورۂ عراق کا آغاز شہید قاسم سلیمانی کی جائے شہادت سے کیا ۔ ویڈیو
Jul ۱۹, ۲۰۲۰ ۰۶:۳۸ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آج بروز اتوار اپنے دورۂ عراق کا آغاز سپاہ قدس کے سابق کمانڈر، سردار اسلام جنرل قاسم سلیمانی کی جائے شہادت سے کیا۔
-
آل یہود و سعود کے شکار، غزہ و یمن ۔ ویڈیو
Jul ۱۹, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۷یمن سعودی اور غزہ یہودی (صیہونی) جارحیت کا شکار ہے۔ ایک جگہ آل سعود جبکہ دوسری جگہ آل یہود مظلوموں کے خون کی ہولی کھیل رہی ہیں۔ نام الگ الگ ہونے کے باوجود خصلتوں اور حرکتوں میں عجیب شباہت پائی جاتی ہے۔ یہاں تک کہ بعض سیاسی ماہرین سعودی عرب اور اسرائیل کو ملا کر ’’عربائیل‘‘ کا لفظ استعمال کرنے سے بھی نہیں ہچکچاتے۔ حتیٰ بعض افراد ہیں جو آل سعودی حکومت کو صیہونی حکومت کے ’عربی ورژن‘ سے تعبیر کرتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں سعودی و صیہونی حکومت کی دوستی، رفاقت اور یکجہتی مکمل طور پر عیاں ہو چکی ہے۔
-
جنگی بیڑے کی آگ بجھی تو کارخانے میں آگ لگی۔ ویڈیو
Jul ۱۸, ۲۰۲۰ ۰۵:۵۷فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمعے کے روز امریکی ریاست انڈیانا کے شہر برنز ہاربر میں آرسیلر میٹل اسٹیل ملز میں دھماکہ ہوا جس کی آواز دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔ اسٹیل ملز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکہ ایک بھٹی میں تکنیکی خرابی کے باعث ہوا جس کے بعد اسٹیل ملز کو بند کر دیا گیا۔
-
ایران، دہشتگردوں اور بلوائیوں کی سزائے موت پر ٹرمپ کا گریہ !
Jul ۱۷, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۶امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انگریزی اور فارسی زبانوں میں ٹوئیٹ کرکے ایران مخالف تین دہشت گرد اور بلوائیوں کی سزائے موت پر تشویش ظاہر کی ہے۔
-
آج کے دن بچھا تھا فرشِ زمیں!
Jul ۱۷, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۶دحو الارض یعنی زمین کا فرش بچھانا۔ دحوالارض کے دن زمین کا فرش کعبہ کے نیچے سے بچھانا شروع کیا گیا اور اس دن پچیس ذی القعدہ تھی۔
-
سوپر پاور امریکا، 4 دن بعد بجھا سکا بحری جنگی جہاز میں لگی آگ+ ویڈیو
Jul ۱۷, ۲۰۲۰ ۰۳:۲۱اتوار کو جنوب مغربی امریکا کی سین ڈیاگو بندرگاہ پر نامعلوم وجوہات سے دھماکہ ہوا تھا اور امریکی بیڑے یو ایس ایس بونہوم رچرڈ میں آگ لگ گئي تھی۔ اس واقعے میں درجنوں امریکی زخمی ہوئے تھے، چار دن کے بعد امریکی انتظامیہ آگ بجھانے میں کامیاب رہی۔
-
ایک بے گھر شخص پر امریکی پولیس کا قہر۔ ویڈیو
Jul ۱۶, ۲۰۲۰ ۰۴:۲۲اس بار امریکی شہر نیویارک کے میٹرو اسٹیشن سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک بے گھر بد نصیب شہری، امریکی پولیس والوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اپنی جبلت سے مجبور امریکی پولیس والے کس طرح فقر و فلاکت کے ستائے ہوئے ایک بے روزگار اور بے گھر شخص کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ویڈیو میں موجود نازیبا اور خلاف ادب کلمات پر ہم قارئین و ناظرین سے معافی چاہتے ہیں!
-
سیاسی ماسک ۔ تصاویر
Jul ۱۶, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۹سیاسی ماسک یعنی ایک تیر اور متعدد نشانے! دنیا بھر میں کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے ماسک استعمال کئے جا رہے ہیں اور اس عمل نے تحفظ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سیاسی رنگ بھی اختیار کر لیا ہے اور لوگ اپنے ماسکوں پر اپنی من چاہی تصویر یا نعرہ بھی پرنٹ کرا لیتے ہیں۔
-
امریکی بحری بیڑے کی آگ، پروپیگنڈا مشینوں کو لے ڈوبی ۔ کارٹون
Jul ۱۵, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۱مغربی ذرائع ابلاغ نے امریکہ کے جنگی بحری بیڑے میں دھماکوں کے بعد لگی بھیانک آگ کو پہلے چھپانے کی کوشش کی مگر آگ اس حد تک بڑھ گئی کہ اسے بجھانے کے لئے اڑتالیس گھنٹے صرف کرنا پڑے اور پھر چنگاری سے آتشِ فرعون روشن کرنے کے عادی فارسی زبان مغربی ذرائع ابلاغ نے سوشل میڈیا پر بارہ گھنٹے کی تاخیر سے مجبورا اسکی خبریں عام کرنا شروع کیں۔ اس واقعے میں امریکی بحریہ کے پچاس سے زائد اہلکار زخمی بتائے جاتے ہیں۔