-
چار اشخاص کی طرف دیکھنا عبادت ہے
Dec ۰۴, ۲۰۱۹ ۰۳:۰۶عن الصادق عن آبائہ قال رسولُ اللّهِ(ص): النَّظَرُ إلَی العالِمِ عِبادَةٌ، و النَّظَرُ إلَی الإمامِ المُقسِطِ عِبادَةٌ، و النَّظَرُ إلَی الوالِدَینِ بِرأفَةٍ و رَحمَةٍ عِبادَةٌ، و النَّظَرُ إلَی الأخِ تَوَدُّهُ فی اللّهِ عَزَّ و جلَّ عِبادَةٌ.
-
موقعوں کا شکار ۔ پوسٹر
Dec ۰۳, ۲۰۱۹ ۰۷:۲۶انقلاب سے قبل میں کچھ دنوں کے لئے مشہد سے تہران آیا ہوا تھا۔شہر میں اِدھر اُدھر آنے جانے کے لئے میں بس کا استعمال کرتا تھا۔ جب بھی سوار ہوتا تو کبھی گھنٹہ بھر لگ جاتا اور کبھی کچھ کم یا زیادہ۔مگر میں نے اسی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک ضخیم کتاب کا مطالعہ رفت و آمد کے دوران بس میں کر لیا۔تو وہ جو وقت بس میں گزرا وہ کتاب کے مطالعے کی وجہ سے ضائع نہیں ہوا۔ (رہبر انقلاب اسلامی/11.05.1996)
-
فلسطینی معذوروں کی میراتھن۔ ویڈیو
Dec ۰۳, ۲۰۱۹ ۰۴:۳۸غزہ میں محصور فلسطینی باشندوں نے اپنی جیتی جاگتی زندگی اور اپنے فولادی جذبۂ استقامت کا ثبوت دیتے ہوئے ایک خاص میراتھن کا اہتمام کیا۔ اس میراتھن میں صیہونی دشمن کے خلاف جاری جنگ میں اپنے جسمانی اعضا کا نذرانہ پیش کرنے والے افراد نے نہایت پر جوش انداز میں شرکت کی۔
-
کئی بار چِت کیا ہے امریکہ کو! ۔ کارٹون
Dec ۰۲, ۲۰۱۹ ۰۶:۴۸رہبر انقلاب اسلامی: ایرانی عوام نے فوجی، سیاسی اور سیکورٹی کی جنگ کے میدانوں میں امریکہ کو بارہا پسپا کیا ہے اور اللہ تعالی کے لطف و کرم سے اقتصادی جنگ میں بھی دشمن کو پوری طرح پیچھے دھکیل دیں گے اور پیداوار کے فروغ اور اقتصادی ترقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے ایک تابناک مستقبل رقم کریں گے۔ (۲۰۱۹۔۱۱۔۳)
-
ایرانی بحریہ کی جدیدترین دفاعی مصنوعات۔ تصاویر
Dec ۰۲, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۹اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل خانزادی نے دو روز قبل، اندرون ملک تیار ہونے والی جدیدترین دفاعی مصنوعات کی رونمائی کی۔ اس موقع پر بحریہ کو درکار مختلف قسم کے جدیدترین اور پیشرفتہ ترین ڈرون، بندوقیں، موٹر اور دیگر ساز و سامان کی نمائش بھی لگائی گئی۔
-
سعودی عرب کے منہ پر یمنیوں کا طمانچہ، تفصیلی ویڈیو
Dec ۰۱, ۲۰۱۹ ۰۲:۲۹یمنی فوج اور رضاکار فورس نے جارح سعودی اتحاد کے ایک ہیلی کاپٹر کو سرنگوں کر دیا۔
-
شامی کرد سعودی عرب میں کیا کر رہے ہیں؟ سعودی عرب اب شام میں کیا چاہتا ہے؟
Dec ۰۱, ۲۰۱۹ ۰۲:۲۵شامی کردوں کا ایک وفد سعودی عرب گیا ہے اور یہ سفر ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے دورہ قطر کے بعد انجام پایا ہے۔ شامی کردوں کی یہ ٹیم، شام سے عراقی کردستان پہنچی جہاں سے وہ سعودی عرب کے لئے روانہ ہوگی اور وہاں علاقے کے حالات اور ایران پر سعودی حکام سے گفتگو کرے گی ۔
-
روزانہ کی تین مصیبتیں؟؟؟
Dec ۰۱, ۲۰۱۹ ۰۲:۲۱ایک شخص محضر امام زين العابدين علیه السلام میں پہنچا اور اپنی زندگی کی کیفیت پر شکایت کرنے لگا۔
-
قائد کی التجا! ۔ پوسٹر
Nov ۳۰, ۲۰۱۹ ۰۶:۲۰قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای مطالعے کے بے حد شوقین ہیں اور آپ کتاب کے مطالعے کو زندگی کے اہم امور میں گردانتے ہیں۔آپ خود تو مطالعے کے شوقین ہیں ہی، دوسروں بالخصوص نوجوانوں کو بھی کتاب پڑھنے کی خاص نصیحت کرتے ہیں۔ (ماخوذ از:khamenei.ir)
-
خواب غفلت کا نتیجہ اچھا نہیں! ۔ پوسٹر
Nov ۲۹, ۲۰۱۹ ۰۴:۳۹ہر دور میں حق اور حق پسندوں کو دشمن اور دشمنی کا سامنا رہا ہے اور شک نہیں کہ اس کے مکر و فریب سے محفوظ رہنے کے لئے اسکی شناخت بے حد ضروری ہے۔ خود کو خواب غفلت میں ڈال کر دشمن کی جانب سے مطمئن ہو جانا، در حقیقت یہ شکست کا آغاز ہوا کرتا ہے۔