-
قالیباف: کردستان کے علاقے سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے امریکا کی سازش ناکام ہو گئی
Sep ۱۵, ۲۰۲۶ ۲۲:۰۰اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر نے عراقی کردستان کی پیٹریاٹک یونین پارٹی کے سربراہ سے ملاقات میں40 روزہ جنگ کے دوران ایران کی سرحدوں کے قریب بعض علیحدگی پسند گروہوں کی سرگرمیوں کے بارے میں کہا: امریکیوں کی خواہش تھی کہ وہ عراقی کردستان کے علاقے سے ایران کے خلاف سیکیورٹی اور فوجی کارروائی کریں لیکن علاقے میں ہمارے دوستوں کی مدد اور ایران کی مسلح افواج کے بروقت ردعمل سے دشمن کی یہ سازش ناکام ہو گئی۔
-
مسلسل 200 راتوں سے سڑکوں پر عوامی موجودگی نے جارحین کا وہم و گمان خاک میں ملادیا ہے: ایرانی اسپیکر
Sep ۱۵, ۲۰۲۶ ۱۷:۰۵اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ مسلسل 200 راتوں سے سڑکوں پر عوام کی موجودگی جاری ہے اور اس درمیان جو چیز شکست و ریخت کا شکار ہوئی وہ جارحین کا وہم وگمان ہے۔
-
دمشق پر صیہونی فوج کے حملے کی سازش کا انکشاف
Sep ۱۴, ۲۰۲۶ ۱۳:۰۷ایک صہیونی اخبار نے دمشق پر صیہونی فوج کے حملے کی سازش کا انکشاف اور اعلان کیا ہے کہ یہ تجویز صیہونی حکومت کے آرمی چیف کی حالیہ ملاقات کے دوران پیش کی گئی۔
-
انصاراللہ: ٹرمپ متضاد بیانات یمن کی صلاحیتوں کا اعتراف
Sep ۱۳, ۲۰۲۶ ۲۱:۵۵یمن کی انصاراللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن نے یمن کے بارے میں ٹرمپ کے متضاد اور تزلزل سے بھرے بیانات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیانات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ یمن خودمختاری کے ساتھ فیصلہ کرتا ہے اور امریکا مجبور ہے کہ وہ اس ملک کے موقف اور صلاحیتوں کو مد نظر رکھے۔
-
غزہ: 22 ہزار زخمی فلسطینیوں کو فوری بیرون ملک علاج کی ضرورت
Sep ۱۳, ۲۰۲۶ ۱۲:۱۱غزہ کے سرکاری میڈیا دفتر کے سربراہ اسماعیل الثوابتہ نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں 22 ہزار زخمی اور بیمار فلسطینیوں کو علاج کے لیے فوری طور پر بیرون ملک جانے کی ضرورت ہے۔
-
یمن میں انصار اللہ کی بڑی کامیابی ، تیل کی قیمت میں اچھال
Sep ۱۰, ۲۰۲۶ ۱۷:۲۱یمن میں شہر المخاپر قبضے کے بعد آبنائے باب المندب پر انصاراللہ کا کنٹرول مکمل ہونے جارہا ہے
-
سعودی عرب میں شہری تنصیبات کو نہیں بلکہ جائز اہداف کو نشانہ بنایا گیا: تحریک انصاراللہ
Sep ۰۹, ۲۰۲۶ ۱۱:۵۵یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی بیورو کے رکن نے سعودی عرب میں شہری اہداف کو نشانہ بنانے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب جارحیت کے جواب میں شہری تنصیبات کو نہیں بلکہ جائز اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
-
جارح کی پشیمانی تک ہماری مزاحمت جاری رہے گی: ٹرمپ کے بیان پر صدرِ ایران کا ردعمل
Sep ۰۸, ۲۰۲۶ ۱۶:۲۴صدرِ ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ جب تک حملہ آور پشیمانی کے اظہار پر مجبور نہ ہوجائے ایرانی قوم کی مزاحمت جاری رہے گی۔
-
لبنان کے خلاف غاصب اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری، تازہ بمباری میں 27 افراد شہید
Sep ۰۸, ۲۰۲۶ ۱۶:۱۱غاصب اسرائیلی فوج لبنان کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے اور تازہ جارحیت میں 27 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ مارچ سے اب تک 4381 افراد شہید اور 12 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
-
صیہونی آبادکار کچھ بھی کرلیں، استقامت کو ختم نہیں کر سکتے: حماس
Sep ۰۸, ۲۰۲۶ ۱۳:۲۸حماس کے سینیئر کمانڈر محمود مرداوی نے کہا ہے کہ غرب اردن میں صیہونی آبادکاروں کی بربریت اور حملے، ملت فلسطین اور استقامت کے ان کے جذبے کی روشنی کو بجھا نہیں سکتے۔