-
جاپانی آئل ٹینکر دو ٹکڑوں میں بٹ گیا ۔ ویڈیو
Aug ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۹:۱۷پچیس جولائی کو بحر ہند میں موریشس کے ساحل کے قریب ایک جاپانی آئل ٹینکر زمیں گیر ہو گیا تھا جو آج پانی اور سمندر کی تیز لہروں کے دباؤ کی تاب نہ لاتے ہوئے دو ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا۔ کئی دنوں سے جاپان کے اس ٹینکر میں موجود تیل سمندر میں رِس رہا تھا جس سے علاقے کے ماحولیات کو خاصا نقصان پہونچا۔
-
ناگاساکی میں ایٹمی بمباری میں مارے جانے والوں کی برسی کا اہتمام
Aug ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۲:۵۱جاپان کے شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی پر امریکی فوج کی ایٹمی بمباری کی پچہترویں برسی کی مناسبت سے ناگاساکی کے پیس پارک میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔
-
ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹمی بمباری کی برسی
Aug ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۵:۳۲جاپان کے شہر ہیروشیماپر امریکی فوج کی ایٹمی بمباری کی پچہتر ویں برسی منائی گئی۔
-
انٹونیو گوترش کا ایٹمی ہتھیاروں سے درپیش خطروں کے بارے میں انتباہ
Aug ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۳:۱۷اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ایٹمی ہتھیاروں کا خطرہ روز بروز بڑھنے کے بارے میں انتباہ دیا ہے۔
-
دھماکہ، جس نے ہیروشیما و ناگاساگی کی یاد دلا دی۔ تصاویر+ویڈیو
Aug ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۲گزشتہ روز لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے ہولناک اور بھیانک دھماکے نے اب سے پچھہتر سال قبل جاپان میں ہوئے امریکہ کے ایٹمی حملے کی یاد دلا دی۔ بیروت میں یونے والے دھماکے کی تصاویر جاپان پر امریکہ کے ایٹمی حملے کی تصاویر سے کافی ملتی جلتی دکھائی دیں۔ خیال رہے کہ چھے اگست سن انیس سو پینتالیس کو امریکہ کے ایک بمبار طیارے نے جاپان کے شہر ہیروشیما پر ایک ایٹمی بم گرایا تھا اور اس کے تین ہی دن بعد دوسرے شہر ناگاساکی پر بھی ایٹمی حملہ کیا تھا جسکی جاپان میں آجکل برسی منائی جا رہی ہے۔
-
ایٹمی بمباری کی برسی پر جاپان کا انتباہ: ایسا جرم کبھی نہ دوہرایا جائے
Aug ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۶:۵۰جاپان کے وزیر اعظم نے کہا کہ ہیروشیما اور ناگاساکی پر ہونے والی ایٹمی بمباری جیسے واقعات کبھی دوہرائے نہیں جانے چاہیے۔
-
ایٹمی سانحات کی روک تھام کا مطالبہ
Aug ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۱جاپان کے وزیراعظم نے ہیرو شیما اور ناگا ساکی جیسے شہروں پر امریکہ کی ایٹمی بمباری کی پچھترویں برسی کے موقع پر ایسے سانحات کی روک تھام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
-
پاکستان اور جاپان کے مابین اقتصادی معاہدہ
Jul ۲۱, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۳پاکستان اور جاپان نے ایک اہم اقتصادی معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
-
جاپان میں سیلاب کی تباہی ۔ تصاویر
Jul ۰۹, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۵جنوبی جاپان کے بعض علاقوں میں تیز بارشوں کے بعد شدید سیلاب آگیا جس کے سبب علاقے کے باشندوں کو خاصا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب تک کم از کم ۵۸ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ دسیوں اب بھی لا پتہ ہیں۔ بارش اور سیلاب کے سبب بعض علاقوں میں زمین کھسکنے کی بھی خبر ہے جس کے نتیجے میں کئی مکانات ملبے کے نیچے دب گئے۔ جانی و مالی نقصان کا اندازہ لگانے کے لئے جاپانی حکام کے بقول ابھی مزید وقت درکار ہے۔
-
تیز بارشوں کے بعد جاپان میں بھیانک سیلاب ۔ ویڈیو
Jul ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۶:۳۸تیز بارشوں کے بعد مغربی جاپان کے بعض علاقے کیوشو میں بھیانک سیلاب آ گیا جس کے سبب اب تک کم از کم ۳۵ افراد کے مرنے اور دسیوں کے لا پتہ ہونے کی خبر ہے۔ مقامی حکام نے قریب دو لاکھ افراد سے گھر خالی کرنے کو کہہ دیا ہے۔