-
زاہدان دہشت گردانہ حملے پر پاکستان، ایران سے تعاون کرے: سابق پاکستانی صدر
Feb ۲۱, ۲۰۱۹ ۰۶:۵۷پاکستان کے سابق صدر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ زاہدان دہشت گردانہ حملے سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون کرے۔
-
شھادت سے قبل ولی فقیہ کو پہونچایا سلام ۔ ویڈیو
Feb ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۳اس ویڈیو میں شهید علیرضا بروجی اور شہید امید اکبری ہیں جنہوں نے حال ہی میں خاش زاہدان روڈ پر ہونے والے دہشتگردانہ واقعے میں جام شہادت نوش کیا۔اس ویڈیو میں شہید بروجی (بائیں طرف) کہہ رہےہیں کہ اگر ہم شہید ہو گئے تو اس ویڈیو کو ہماری یادگار سمجھیں، آپ لوگوں سے دعا کی التماس ہے اور آیت اللہ خامنہ ای تک ہمارا سلام پہونچا دیں! جبکہ شہید اکبری (دائیں طرف) کہہ رہے ہیں کہ یہاں ہر آن اس بات کا احتمال ہے کہ ہم پر حملہ ہو جائے!
-
انداز جہاں - سانحہ زاہدان پر اعلی فوجی افسران کے بیانات
Feb ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۷:۵۳نشر ہونے کی تاریخ 20/ 02/ 2019
-
پاکستان کو یہ جان لینا چاہئیے کہ آل سعود کی حکومت پائیدار نہیں: رحیم صفوی
Feb ۲۰, ۲۰۱۹ ۰۷:۳۴دفاعی اور اسٹریٹجیک امور میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے اعلی مشیر نے پاکستانی انٹیلی جنس ادارے آئی ایس آئی کی جانب سے دہشت گردوں کی حمایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو یہ جان لینا چاہئے کہ آل سعود کی حکومت پائیدار نہیں ہے۔
-
سپاہ کا سخت انتباہ ۔ کارٹون
Feb ۱۹, ۲۰۱۹ ۰۹:۳۱ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانے اور تربیتی کیمپ جاری رہے تو اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کے تحت ایران براہ راست ان کو تباہ کرنے کا اقدام کر سکتا ہے۔میجر جنرل باقری نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک بد امنی اور دہشتگرانہ کاروائیوں کے تعلق سے ان کے رویہ کے مقابلے جو ایران کا صبورانہ رد عمل رہا،اب اس کا زمانہ ختم ہو رہا ہے۔
-
خودکش بمبار دہشت گرد پاکستانی تھا، جنرل پاکپور
Feb ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۴:۵۵سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور نے کہا ہے کہ سیستان و بلوچستان کے حالیہ دہشت گردانہ حملے میں ملوث دو افراد پاکستانی شہری ہیں۔
-
دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر سپاہ پاسداران کے چھاپے، متعدد گرفتار
Feb ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۶:۳۸ایران کے سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کے حالیہ واقعے میں ملوث متعدد عناصر کو گرفتار کر لیا۔
-
پاکستان اور ایران دہشت گردوں کے ناپاک مقاصد کو ناکام بنا دیں گے، قریشی
Feb ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۶:۳۷پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔
-
پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے باقی رہے تو ایران براہ راست کارروائی کے لئے تیارہے، محمد باقری
Feb ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۴:۴۵ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانے اور تربیتی کیمپ جاری رہے تو اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کے تحت ایران براہ راست ان کو تباہ کرنے کا اقدام کر سکتا ہے۔
-
انتقام کا انتظار کرو! ۔ کارٹون
Feb ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۶سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجرجنرل جعفری نے کہا ہے کہ پاکستان میں پائے جانے والے مواقع سے فائدہ اٹھا کر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی خفیہ ایجنسیاں ایران کی سرحدوں پر بد امنی پیدا کرنے کی سازش کر رہی ہیں۔اس سے قبل انہوں نے دہشتگرانہ حملے میں ملوث عناصر سے سخت انتقام لینے کا اطمینان دلایا تھا۔