• بغداد، دہشت گردانہ حملوں کی زد پر

    بغداد، دہشت گردانہ حملوں کی زد پر

    Jan ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۲:۱۳

    عراق کے سیکورٹی ذرائع نے منگل کی صبح بغداد کے جنوب میں ایک تیل پائپ لائن میں خوفناک دھماکے کی خبر دی ہے۔

  • سعودی عرب یمن کے معصوم بچوں کا قاتل

    سعودی عرب یمن کے معصوم بچوں کا قاتل

    Jan ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۳

    سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے دس جنوری سنہ 2017 کو یمن کے علاقے نہم میں واقع ایک اسکول پر بمباری کر کے آٹھ طالب علموں کو شہید اور پندرہ کو زخمی کردیا۔ یمن کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت کو بائیس مہینے مکمل ہو رہے ہیں اور اس جنگ میں سعودی عرب نے انسانیت پر مظالم ڈھائے اور جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

  • میانماری مسلمانوں کے خلاف جاری تشدد

    میانماری مسلمانوں کے خلاف جاری تشدد

    Jan ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۰

    میانمار سے موصولہ رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ اس ملک کے مسلمانوں کے خلاف انتہا پسند بودھسٹوں کی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ عالم اسلام اور دنیا کی بیدار ضمیر شخصیات نے اس قسم کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے تشدد کا فوری طور پر خاتمہ کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

  • غزہ کے محاصرے کے نتائج

    غزہ کے محاصرے کے نتائج

    Jan ۰۹, ۲۰۱۷ ۰۹:۳۰

    فلسطین کے انسانی حقوق کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے مکمل محاصرے کے نتیجے میں اس علاقے کی غربت میں پینسٹھ فیصد اضافہ ہوا ہے۔

  • سنہ 2016 میں امریکہ نے دنیا کے سات ممالک پر ہزاروں بم اور میزائل برسائے

    سنہ 2016 میں امریکہ نے دنیا کے سات ممالک پر ہزاروں بم اور میزائل برسائے

    Jan ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۸

    اعداد و شمار کے مطابق امریکہ نے دو ہزار سولہ میں سات ملکوں پر تقریبا چھبیس ہزار بم برسائے ہیں۔ امریکی سیاسی مبصر میکا زینکو نے یہ تحقیقات انجام دی ہیں اور اسے بین الاقوامی تعلقات کونسل کی ویب سائٹ پر شائع کیا ہے۔ ان تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ نے شام پر بارہ ہزار ایک سو بانوے، عراق پر بارہ ہزار پچانوے، افغانستان پر ایک ہزار تین سو سینتیس، لیبیا پر چارسو چھیانوے، یمن پر تینتالیس، سومالیہ پر بارہ اور پاکستان پر تین بم برسائے ہیں۔

  • سعودی عرب دہشت گردی کا حامی

    سعودی عرب دہشت گردی کا حامی

    Jan ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۱:۵۵

    اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب ایسا ملک ہے جس کی پالیسیوں میں اصلاح دنیا میں امن و سکون کے لئے ضروری ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے بہرام قاسمی نے سعودی عرب کے وزیر دفاع اور جانشین ولی عھد محمد بن سلمان کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب ایسے عالم میں ایران پر دہشتگردی اور انتہا پسندی  کی حمایت کے الزام لگا رہا ہے کہ آل ‎سعود خود شام ، یمن اور عراق  کے عوام کے خلاف انسانیت سوز جرائم کا سبب بنا ہوا ہے۔

  • فرقہ واریت کے مقابلے کے لئے افغان عوام کی ہوشیاری کی ضرورت

    فرقہ واریت کے مقابلے کے لئے افغان عوام کی ہوشیاری کی ضرورت

    Jan ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۰:۴۶

    افغانستان میں کان کنوں پر ہونے والے حملے میں تیرہ کان کن جاں بحق ہو گئے ہیں۔ افغانستان میں اس حملے کی وسیع پیمانے پر مذمت کی گئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے مزدوروں کا تعلق ہزارہ قوم سے تھا۔ ان لوگوں پر اس وقت دہشتگردانہ حملہ کیا گیا جب وہ صوبہ بغلان میں واقع اپنے کام کاج کی جگہ سے بامیان واپس جا رہے تھے۔

  • عرب ممالک صیہونی حکومت کے ذریعے امریکہ کی قربت کے خواہاں

    عرب ممالک صیہونی حکومت کے ذریعے امریکہ کی قربت کے خواہاں

    Jan ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۴

    صیہونی حکومت کے نائب وزیر تعاون ایوب قرا نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کے حکام سے اسرائیل کے بہت اچھے تعلقات ہیں۔ ایوب قرا نے اخبار ھآرتص سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے خاخاموں کے دورہ بحرین میں اہم کردار ادا کیا ہے

  • پاکستانی فوج کے سابق سربراہ سعودی اتحاد کے کمانڈر انچیف

    پاکستانی فوج کے سابق سربراہ سعودی اتحاد کے کمانڈر انچیف

    Jan ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۴

    پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ٹیلی ویژن گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستانی فوج کے سابق سربراہ جنرل راحیل شریف کو سعودی عرب کے خود ساختہ فوجی اتحاد کا سربراہ بنادیا گیا ہے۔سعودی عرب نے جنرل راحیل شریف کو اپنے نام نہاد اتحاد براے انسداد دہشتگردی کا سربراہ منصوب کیا ہے۔

  • ایران کے خلاف آل سعود کی تمام سازشیں ناکام

    ایران کے خلاف آل سعود کی تمام سازشیں ناکام

    Jan ۰۷, ۲۰۱۷ ۰۹:۳۳

    لندن سے شایع ہونے والے اخبار انڈی پینڈینٹ نے رپورٹ دی ہے کہ دوسال قبل ایسا لگتا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے خود کو عرب اور اسلامی ملکوں کی سب سے بڑی طاقت ظاہر کرنے اور ایران کو گوشہ نشین کرنے کی کوششیں کامیاب ہوتی دکھائی دے رہی ہیں لیکن سعودی عرب کے یہ منصوبے کہ اسے عالم اسلام اور عرب ملکوں کی سب سے بڑی طاقت بننا ہے نقش برآب ہوگئے ہیں۔