-
نیشنل ایئرو اسپیس پارک کا افتتاح
Sep ۲۸, ۲۰۲۰ ۲۰:۴۶سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اتوار کے روز نیشنل ایرو اسپیس پارک کا افتتاح کیا۔ اس پروگرام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف، سپاہ پاسداران کے کمانڈر جنرل حسین سلامی اور ایرو اسپیس شعبے کے کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے شرکت کی۔
-
جدید ترین دفاعی ساز و سامان کی رونمائی
Sep ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۲:۱۹اسلامی انقلاب و دفاع مقدس کے میوزیم میں ملک کے قومی اور دفاعی اداروں کے تعاون سے " اقتدار 40 " کے عنوان سے دفاع مقدس اور استقامت کے عظیم کارناموں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔
-
شہداء کے مزاروں پر پھول نچھاور کرنے کی تقریب
Sep ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۷:۱۶پورے ایران اسلامی میں ہفتۂ دفاع مقدس کے موقع پر جمعرات کو شہداء کے مزاروں پر پھول نچھاور کرنے کی تقریبات منعقد ہوئیں
-
بڑے شیطان پر ایران کی نظر+ تصاویر و ویڈیو
Sep ۲۴, ۲۰۲۰ ۰۳:۲۳سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی آئی آر جی سی کے ڈرون طیاروں نے امریکی طیارہ بردار جنگی بیڑے یو ایس ایس نیمٹز کے خلیج فارس میں داخل ہوتے وقت اس کو انٹرسپٹ کر لیا تھا اور اس کی تصاویر جاری کر دی تھیں۔
-
دفاع مقدس کے دس لاکھ مجاہدوں کو خراج تحسین پیش کیا گيا
Sep ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۳:۱۵پیر 21 ستمبر 2020 ہفتۂ دفاع مقدس کے آغاز اور ٹیلی ویژن پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے براہ راست خطاب کے موقع پر ایک ساتھ پورے ملک میں دفاع مقدس کے دس لاکھ مجاہدوں اور جانبازوں کو خراج تحسین پیش کرنے لئے تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
-
ہفتہ دفاع مقدس، ایران نے دکھائی طاقت
Sep ۲۳, ۲۰۲۰ ۰۳:۳۵اسلامی انقلاب کی کامیابی اور اسلامی جمہویہ ایران کے قیام کے دو سال بعد ہی عراق کے بعثی ڈکٹیٹر صدام نے سامراجی طاقتوں بالخصوص امریکہ کی ایما پر31 شھریور 1359 ھجری شمسی مطابق ستمبر 1980 میں ایران کے خلاف ہوائی اور زمینی جنگ کا آغاز کر دیا تھا جو آٹھ سال تک جاری رہی۔
-
مشہد مقدس میں ہفتہ دفاع کی نمائش
Sep ۲۲, ۲۰۲۰ ۰۵:۴۴ایران کے خلاف عراق کی مسلط کردہ آٹھ سالہ جنگ کے پہلے ہفتہ کو ایران میں ہفتۂ دفاع مقدس کا نام دیا گیا ہے۔
-
فخزیہ سند کے زریں اوراق
Sep ۲۱, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۷ایران کو آٹھ سال تک عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام کی مسلط کردہ جنگ کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے دوران ایران نے تاریخ کے نہایت زریں اوراق رقم کئے ہیں۔
-
فلسطینیوں اور غاصبوں میں ٹکراؤ
Sep ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۸فلسطین کے مغربی کنارے میں غاصب صیہونیوں نے اپنے مسلح دہشتگردوں کی پشتپناہی کے ساتھ فلسطینیوں کی زرعی اراضی پر دھاوا بولا اور ان میں آگ لگا کر انہیں تباہ کرنے کی کوشش کی۔ اس موقع مقامی فلسطینیوں اور غاصبوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
-
امریکہ میں ’’سیلی‘‘ نے تباہی مچا دی ۔ تصاویر
Sep ۱۹, ۲۰۲۰ ۰۶:۳۵امریکی ریاستوں جارجیا فلوریڈا، ایلاباما اور جنوبی و شمالی کیرولینا میں سیلی نامی طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔ دسیوں ہزار افراد کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے جبکہ قریب چار لاکھ مکانات و مراکز، بجلی کے گھمبے گر جانے کے سبب پاور سپلائی سے محروم ہو چکے ہیں۔ طوفان کے دوران شدید بارشوں اور سمندری پانی کی سطح اٹھ جانے کے سبب علاقوں میں پانی بھر آیا۔ اب تک کم از کم ایک کے مرنے کی خبر ہے۔ تباہی اس قدر وسیع ہے کہ پورا خطہ ایک جنگ زدہ علاقہ معلوم ہونے لگا ہے۔