-
کھل گیا آقا کا حرم!
May ۲۵, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۰عید الفطر کی شب یعنی اتوار کو ایران میں مقامات مقدسہ کھول دئے گئے جو کورونا کی روک تھام کے پیش نظر دو ماہ سے زائد عرصے سے بند تھے۔ مندرجہ ذیل تصاویر میں فرزند رسول امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مبارک کے کھلنے کے موقع پر منعقد ہونے والی ایک خصوصی اور باوقار تقریب کی نایاب تصاویریں دیکھی جا سکتی ہیں۔
-
جاری ہے مولا رضا (ع) کی کرم نوازی
May ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۲:۵۰تہران، آج کل ایران بھر میں مختلف عناوین کے تحت مومنانہ خدمت مہم جاری ہے۔ اسی تناظر میں آستان قدس رضوی کی جانب سے آٹھ ہزار راشن پیکج تیار کر کے انہیں روزہ داروں، مومنین اور مستحقین کے درمیان تقسیم کیا گیا۔ اب تک اس مہم کے تحت لاکھوں افراد تک راشن پیکجز پہونچائے جا چکے ہیں۔
-
غریبی میں آٹا گیلا ۔ تصاویر
May ۱۹, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۸بنگلہ دیش کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ کاکس بازار کے علاقے میں واقع روہنگیا مسلمانوں کے سب سے بڑے کیمپ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دو مرتبہ آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں روہنگیا پناہ گزینوں کو خاصا مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ اب تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، تاہم کم از کم سو جھوپڑ پٹیاں جل کر راکھ ہو گئیں۔
-
طلبہ اور طلبہ تنظیموں کے نمائندوں سے رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب
May ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۳:۰۱رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ماہ رمضان میں طلبہ کے ساتھ ہونے والے اپنے سالانہ جلسے میں شرکت فرمائی۔ اس سال آپ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ایران کی یونیورسٹیوں کے طلباء اور طلباء تنظیموں کے نمائندوں کو خطاب کیا۔
-
ہندوستان، حکومت کے فیصلے نے لاکھوں کو جاں بلب کیا
May ۱۷, ۲۰۲۰ ۰۸:۱۸ہندوستان کی حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اچانک ملک گیر لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کر دیا جس نے دسیوں لاکھ مزدوروں کو بڑے سخت، دشوار اور ناگفتہ بہ حالات سے روبرو کر دیا ہے۔
-
موسم وبا میں بہار بندگی ۔ تصاویر
May ۱۴, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۶نحس وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ایران میں طبی اور احتیاطی اصول و ضوابط کا خیال رکھنے کی شرط کے ساتھ شب ہائے قدر کے پیش نظر مساجد کو کھول دیا گیا جس کے بعد مساجد اور اطراف مساجد میں بڑے روح پرور اور دلکش مناظر کو کیمرے نے قید کیا ہے۔
-
چھوٹے قد کا کیا، کام بڑا ہونا چاہئے! ۔ تصاویر
May ۱۴, ۲۰۲۰ ۰۸:۱۸ایران/ تہران: کچھ کوتہ قد مگر قدآور روح کے مالک افراد حسینیہ سید الشہدا میں اکٹھا ہوئے تاکہ ملکی پیمانے پر جاری ’’مومنانہ‘‘ خدمت مہم میں اپنا بھی اہم اور بڑا کردار ادا کر سکیں۔
-
کچھ الگ انداز میں وصی مصطفیٰ (ص) کو یاد کیا گیا ۔ ویڈیو
May ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۸:۵۱ایران کے صوبے البرز کے صدر مقام کرج شہر میں شب ہائے قدر اور وصی رسول خدا، امیر المونین حضرت علی علیہ السلام کے ایام شہادت کی مناسبت پر آپؑ کی زندگی کے بعض گوشوں بالخصوص آپ کی مناجات اور وقت شہادت کی منظر کشی کی گئی۔
-
تہران، اسپتال میں شبِ قدر کے مناظر ۔ تصاویر
May ۱۲, ۲۰۲۰ ۲۲:۵۶گزشتہ شب ماہ رمضان کی انیسویں شب اور پہلی شب قدر تھی۔ فی الحال شبہائے قدر کے پیش نظر ایران بھر میں حفظانِ صحت کے اصولوں کا خیال رکھتے ہوئے مساجد کو کھول دیا گیا جس کے بعد پورے ایران میں شبِ قدر کے بڑے روح پرور مناظر رقم ہوئے۔ ایران کے اسپتالوں منجملہ تہران کے بقیۃ اللہ اسپتال میں بھی شب قدر کے انمول لمحات رکارڈ کئے گئے۔
-
مادر وطن کے دفاع میں تیار ہیں فرزندان فلسطین/ تصاویر
May ۱۲, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۵غزہ؛ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے فوجی بازو ’’سرایا القدس‘‘ کے جوان کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور ماہ رمضان کی آمد کے بعد بھی شب و روز غاصب صیہونی دشمن پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور وہ ایک لمحے کو بھی اپنے اِس خونخوار دشمن سے غافل نہیں ہوتے۔