-
امریکی بدمعاش ڈکیتی پر اترا! ۔ کارٹون
Apr ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۲:۱۲کورونا سے بوکھلا چکے امریکی صدر نے ظاہراً ہر قیمت پر کورونا وائرس کی روک تھام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وہ اپنے ملک کے جنگی دور کے قوانین کو استعمال کرتے ہوئے، اب تک کینیڈا فرانس اور جرمنی کے ذریعے چین سے خریدے جا چکے طبی ساز و سامان کو زیادہ پیسہ دے کر لے اڑ چکے ہیں اور دوسروں کا حق مار کر اپنے عوام کا حق ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس ماڈرن ڈکیتی کا شکار ہونے والے کینیڈا، فرانس اور جرمنی نے ٹرمپ کے اس غیر اخلاقی اور غیر ذمہ دارانہ اقدام پر اپنی سخت برہمی ظاہر کی ہے۔
-
کورونا کو شکست دینے اور دلانے والے ۔ تصاویر
Apr ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۸ایران؛ دارالحکومت تہران میں زیر تعمیر مغربی ایشیا کے سب سے بڑے شاپنک سینٹر ایران مال کے ایک بڑے حصہ کو کورونا متاثرین کے علاج کے لئے مخصوص کر دیا گیا ہے، جہاں فی الحال قریب دوہزار بیڈ اس وبائی بیماری کی لپیٹ میں آنے والوں کی خدمت کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔
-
مولا رضا (ع) کا فیض اسپتالوں تک پہونچ رہا ہے ۔ تصاویر
Apr ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۲:۴۸آستان قدس رضوی یا روضۂ امام رضا علیہ السلام کی جانب سے ایران کے مختلف شہروں میں زیر علاج بیماروں بالخصوص کورونا بیماروں اور وہاں کے میڈیکل اسٹاف کے لئے خاص تبرکات اور پرچم رضوی کی زیارت کا انتظام کیا جاتا ہے۔
-
فلسطینی باشندوں کے خوبصورت ماسک ۔ تصاویر
Apr ۰۱, ۲۰۲۰ ۰۰:۵۵فلسطین؛غزہ کے رہائشی تین نوجوان فنکاروں نے کورونا وائرس کے پیش نظر اپنے ہم وطنوں کو ماسک پہننے کی ترغیب دلانے کے لئے ایک انوکھا طریقہ اپنایا۔ وہ ماسک پر خوبصورت تصاویر ابھار کر انہیں فن پاروں میں تبدیل کرتے ہیں اور پھر کسی طرح کی کوئی رقم لئے بغیر انہیں مفت عوام کے درمیان تقسیم کرتے ہیں۔
-
ووہان میں لوٹ آئی زندگی۔ تصاویر
Mar ۳۱, ۲۰۲۰ ۲۳:۵۵چین کا شہر ووہاں کہ جہاں سے کورونا وائرس نے سر اٹھایا، اب دو ماہ کے قرنطینے کے بعد معمولات زندگی کی جانب پلٹ رہا ہے۔
-
ووہان میں لوٹ رہی ہے زندگی!۔ تصاویر
Mar ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۳:۵۶قریب دو ماہ کے قرنطینے کے بعد اب چین کے شہر ووہان میں بتدریج زندگی اپنے معمول پر لوٹ رہی ہے۔ ووہان، چین کا وہی شہر ہے جہاں کورونا وائرس نے سر اٹھایا اور اب یہ وائرس دنیا کے قریب دوسو ممالک میں سرایت کر چکا ہے۔ چین نے چند روز قبل اپنے ملک میں باضابطہ طور پر کورونا کو شکست دینے کا اعلان کر تے ہوئے ملک میں ایمرجنسی ختم کر دی ہے۔
-
بشر سے تنگ آ چکی دنیا میں اب بھی باقی ہیں قدرتی رعنائیاں
Mar ۲۷, ۲۰۲۰ ۲۱:۳۵آج جبکہ خلاق کائنات کی خلق کردہ حسین دنیا، ظلم و جور کی چکی میں پِس رہی ہے مگر پھر بھی خالق فیاض کی فیاضیوں کا سلسلہ تھما نہیں ہے اور وہ مختلف بہانوں سے مختلف شکلوں میں اپنے نالائق بندوں کو اپنے لطف و کرم سے نوازتا رہتا ہے۔ پیش خدمت گیلری میں دنیا سے موسم بہار کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے۔
-
علما بھی پیش پیش ہیں انسداد کورونا مہم میں
Mar ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۶:۰۳کورونا وائرس نے جہاں انسانی زندگی کو عالمی سطح پر بہت زیادہ متاثر کیا ہے وہیں مختلف ممالک بالخصوص ایران کے عوام میں ہمدردی، انسانیت، ایثار و فداکاری اور آپسی اتحاد و انسجام کے جذبے میں بھی تازہ روح پھونک دی ہے جس کی روزانہ بڑی خوبصورت اور انکوھی مثالیں کیمرے کی نگاہ میں قید ہوتی ہیں۔ ان تصاویر میں علما کو ایران کے شہر شیراز میں گاڑیوں کو ڈس انفیکٹڈ کرنے کی مہم شریک ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
-
جابجا دکھائی دے رہے ہیں فیلڈ اور موبائل ہاسپیٹل
Mar ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۶:۰۰شکر خدا کہ ایران اسلامی میں ابھی کورونا کے بیماروں کی تعداد کم ہے اور اسکے مقابلے کورونائی دیو سے نمٹنے کے لئے فراہم کئے گئے مراکز و اسپتال اور طبی وسائل کی تعداد ان سے کہیں زیادہ ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بری یونٹ کا قائم کردہ شہید صدوقی فیلڈ ہاسپیٹل جسے تمام تر لازمی سہولتوں کے ہمراہ کورونائی دیو سے نمٹنے کے لئے رزرو میں رکھا گیا ہے جسے ضرورت کے وقت استعمال کیا۔ جمعرات کو ایران کے پارلیمنٹ اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی اور سپاہ پاسداران کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے اس اسپتال کا دورہ کیا۔
-
آجکل مسجد النبی (ص) بھی سنسان ہے ۔ تصاویر
Mar ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۱وبائی بیماری کورونا وائرس نے اس وقت دنیا بھر کو اپنی لبیٹ لے رکھا ہے اور اس دنیا کے کل ۲۶۱ ممالک کے درمیان سے قریب ۱۹۰ ممالک اس کی زد میں آچکے ہیں۔ دنیا بھر میں بہت سے مذہبی مذہبی و اجتماعی مقامات کو کورونا کے پیش نظر بند کر دیا گیا ہے تاکہ جلد از جلد از منحوس وبا کو قابو میں کیا جاسکے۔ اس قانون سے مدینۂ منورہ میں واقع مسجد النبی (ص) بھی مستثنیٰ نہیں رہی اور فرزندان توحید ان دنوں حرم نبوی کی زیارت سے محروم ہیں۔