Sep ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۱:۴۰ Asia/Tehran
  • پاکستان کے وزیر اعظم کی امریکی صدر سے ملاقات، شہباز شریف نے ٹرمپ کی تعریف کے باندھے پل

امریکہ کے سرکاری دورے کے دوران پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی نیوز چینلز کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات شہباز شریف نے میں امریکہ کے ساتھ اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعاون کو وسعت دینے، دونوں ممالک کے درمیان حالیہ تجارتی معاہدے، علاقائی صورتحال اور غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت جیسے مسائل کو اٹھایا۔

باخبر ذرائع نے مزید کہا کہ ملاقات میں پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر کی موجودگی سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہوتی ہے کہ حکومت اسلام آباد افغانستان صورتحال اور ہندوستان کے ساتھ کشیدگی کے تناظر میں امریکہ کے ساتھ سیکورٹی تعاون کو فروغ دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اس دوران پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بھرپور تعریف کی، ان کی جرات مندانہ، بہادرانہ اور فیصلہ کن قیادت کو سراہتے ہوئے باور کرایا کہ صدر ٹرمپ غزہ سمیت دنیا بھر میں تنازعات ختم کرانے کی مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں، امریکی صدر کی وجہ سے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جنگ بندی ہوئی اور جنوبی ایشیا بڑے سانحے سے بچا۔

ٹیگس