Sep ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۲:۳۳ Asia/Tehran
  • دہشت گرد اسرائیل کا یمن پر حملہ، 9 شہید، 174 زخمی

دہشت گرد اسرائیل نے ایک بار پھر یمن کی سرزمین پر جارحیت کی ہے، جس کے دوران دارالحکومت صنعاء کو اس کے جنگی طیاروں نے نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  یمن کے سرکاری نیوز چینل المسیرہ نے بھی صنعاء پر ہونے والے صہیونی حملوں کی تصدیق کی ہے۔ صنعاء شہر کے بعض مکینوں کا کہنا ہے کہ اس حملے کے دوران کم از کم 11 دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

یمن کی وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا پر حالیہ صہیونی حملے میں شہداء کی تعداد بڑھ کر 9 ہوگئی ہے جبکہ کم از کم 174 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت کے مطابق یہ حملہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو کیا گیا، جس میں متعدد رہائشی علاقے نشانہ بنے۔ یمنی نیوز چینل المسیرہ کے مطابق قابض صہیونی افواج نے بالخصوص بجلی گھر "ذهبان" اور ایک رہائشی محلہ کو ہدف بنایا۔

مزید بتایا گیا کہ صنعاء کے سبعین ضلع میں واقع "حده" اور "النهدین" کے علاقے بھی اس جارحیت کی زد میں آئے۔

 

ٹیگس