-
جدید ترین دفاعی ساز و سامان کی رونمائی
Sep ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۵:۴۹اسلامی انقلاب و دفاع مقدس کے میوزیم میں ملک کے قومی اور دفاعی اداروں کے تعاون سے " اقتدار 40 " کے عنوان سے دفاع مقدس اور استقامت کے عظیم کارناموں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔
-
شہداء کے مزاروں پر پھول نچھاور کرنے کی تقریب
Sep ۲۵, ۲۰۲۰ ۲۰:۴۶پورے ایران اسلامی میں ہفتۂ دفاع مقدس کے موقع پر جمعرات کو شہداء کے مزاروں پر پھول نچھاور کرنے کی تقریبات منعقد ہوئیں
-
دفاع مقدس کے دس لاکھ مجاہدوں کو خراج تحسین پیش کیا گيا
Sep ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۶:۴۵پیر 21 ستمبر 2020 ہفتۂ دفاع مقدس کے آغاز اور ٹیلی ویژن پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے براہ راست خطاب کے موقع پر ایک ساتھ پورے ملک میں دفاع مقدس کے دس لاکھ مجاہدوں اور جانبازوں کو خراج تحسین پیش کرنے لئے تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
-
مشہد مقدس میں ہفتہ دفاع کی نمائش
Sep ۲۲, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۴ایران کے خلاف عراق کی مسلط کردہ آٹھ سالہ جنگ کے پہلے ہفتہ کو ایران میں ہفتۂ دفاع مقدس کا نام دیا گیا ہے۔
-
فخزیہ سند کے زریں اوراق
Sep ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۷ایران کو آٹھ سال تک عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام کی مسلط کردہ جنگ کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے دوران ایران نے تاریخ کے نہایت زریں اوراق رقم کئے ہیں۔
-
فلسطینیوں اور غاصبوں میں ٹکراؤ
Sep ۱۹, ۲۰۲۰ ۲۳:۱۸فلسطین کے مغربی کنارے میں غاصب صیہونیوں نے اپنے مسلح دہشتگردوں کی پشتپناہی کے ساتھ فلسطینیوں کی زرعی اراضی پر دھاوا بولا اور ان میں آگ لگا کر انہیں تباہ کرنے کی کوشش کی۔ اس موقع مقامی فلسطینیوں اور غاصبوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
-
امریکہ میں ’’سیلی‘‘ نے تباہی مچا دی ۔ تصاویر
Sep ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۵امریکی ریاستوں جارجیا فلوریڈا، ایلاباما اور جنوبی و شمالی کیرولینا میں سیلی نامی طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔ دسیوں ہزار افراد کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے جبکہ قریب چار لاکھ مکانات و مراکز، بجلی کے گھمبے گر جانے کے سبب پاور سپلائی سے محروم ہو چکے ہیں۔ طوفان کے دوران شدید بارشوں اور سمندری پانی کی سطح اٹھ جانے کے سبب علاقوں میں پانی بھر آیا۔ اب تک کم از کم ایک کے مرنے کی خبر ہے۔ تباہی اس قدر وسیع ہے کہ پورا خطہ ایک جنگ زدہ علاقہ معلوم ہونے لگا ہے۔
-
قزوین میں انگور کی فصل کی کٹائی کا کام عروج پر
Sep ۱۸, ۲۰۲۰ ۲۰:۱۹صوبہ قزوین کا شہر تاکستان قدیم ایام سے انگور کے سرسبزشاداب باغات کے باعث ممتاز مقام کا حامل ہے۔ اس شہر میں 32 ہزار ایکڑ زمین پر انگور کے سرسبز باغات ہیں جہاں سالانہ چار سو ہزار ٹن اعلی درجہ کے انگور کی کٹائی ہوتی ہے
-
شیراز میں امام سجاد علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا
Sep ۱۴, ۲۰۲۰ ۲۳:۴۴پچیس محرم الحرام 1442 ہجری قمری مطابق 14 ستمبر 2020 نواسۂ رسول حضرت امام سجاد علیہ السلام کی شہادت کے دن کی مناسبت سے شیراز میں امام زادہ حضرت علی بن حمزہ علیہ السلام کے حرم مطہر میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔
-
پیغمبراعظم ص کی شان اقدس میں توہین کے خلاف قم کے عوام کا احتجاجی اجتماع
Sep ۱۱, ۲۰۲۰ ۲۳:۴۱ایران کے مقدس شہر قم کے عوام نے فرانسیسی جریدے میں پیغمبر اسلام (ص) کی ایک بار پھر توہین اور سوئیڈن میں قرآن کریم کو نذرآتش کئے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔