پیغمبراعظم ص کی شان اقدس میں توہین کے خلاف قم کے عوام کا احتجاجی اجتماع
Sep ۱۱, ۲۰۲۰ ۲۳:۴۱ Asia/Tehran
ایران کے مقدس شہر قم کے عوام نے فرانسیسی جریدے میں پیغمبر اسلام (ص) کی ایک بار پھر توہین اور سوئیڈن میں قرآن کریم کو نذرآتش کئے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
قم المقدس کے غیور اور انقلابی عوام نے ایران کے عوام نے جمعرات کو پورے ملک کی طرح حضرت معصومہ (س) کے حرم مطہر کے صحن امام رضا (ع) میں مغربی ممالک میں قرآن کریم کی اہانت اور حضرت رسول اکرم ص کی شان میں گستاخی پر اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا اورآزادی بیان کے بے بنیاد دعووں کے بہانے فرانسیسی سیاستداں کی ذلت آمیز خاموشی کی مذمت کی ۔
اس موقع پر ایران کی پارلیمنٹ مجلس شوری اسلامی میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ حجۃ السلام والمسلمین ذوالنوری نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی جریدے میں پیغمبراکرم ص کی شان اقدس میں کی جانے والی گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔