Sep ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۶:۵۴ Asia/Tehran
  • پاکستان میں جعفر ایکسپریس پھر بنی نشانہ، دھماکے کے بعد ٹرین کی کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے گزرنے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کو ایک اور حادثہ پیش آیا ہے۔ کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور مکمل طور پر الٹ گئیں۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں علیحدگی پسند باغی گروپ مسلسل پاکستانی فوج کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایسے ہی ایک واقع میں کل شام سات بجے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں کوئٹہ پشاور روٹ پر چلنے والی جعفر ایکسپریس کو ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں پٹریوں پر نصب بم سے نشانہ بنایا۔

دھماکوں کی تصاویر سے ایسا لگتا ہے کہ جعفر ایکسپریس ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ دھماکا کرنے والے بلوچ باغی گروپ بلوچ ریپبلکن گارڈز (بی آر جی) نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کنٹرول شدہ آئی ای ڈی دھماکے میں پاکستانی فوج کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

اس سال 11 مارچ کو بلوچستان کے باغی گروپ نے جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کر لیا تھاجو کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی۔ دوپہر ایک بجے کے قریب، باغیوں نے ٹرین کو نشانہ بنایا اور انجن پر راکٹ لانچر داغے۔ باغیوں نے دعویٰ کیا کہ ٹرین میں سوار 400 سے زائد افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا، جن میں سے 200 پاکستانی فوج کے اہلکار تھے۔ تاہم بعد میں پاکستانی فوج نے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور تمام 33 باغیوں کو ہلاک کردیا تھا۔ پاکستانی فوج کے مطابق اس آپریشن میں پاکستانی فوج کے 23 اہلکار، تین ریلوے ملازمین اور پانچ مسافر جاں بحق ہوئے تھے۔

ٹیگس