Sep ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۶:۵۶ Asia/Tehran
  • صدر ایران: اگر اسنیپ بیک فعال ہوجائے تو مذاکرات بے معنی

صدرایران نے واضح کیا ہے کہ اگر اگر اسنیپ بیک فعال ہوجائے تو مذاکرات بے معنی ہیں

سحرنیوز/ایران: صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے نیویارک میں متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔ 
انھوں نے ناروے کے وزیر اعظم یوناس گاراسٹور سے ملاقات میں کہا ہے کہ یورپی ممالک اپنا پابند عہد ہونا ثابت کریں توسمجھوتے کا کوئی مطلب ہوسکتا ہے اور موجودہ صورتحال اس لئے وجود میں آئی کہ مغرب والوں نے اپنے عہد پر عمل نہیں کیا۔ 
انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ نے ایران اپنے اعتقادی اصولوں اور واضح پالیسیوں کی بنیاد پر، ایٹمی اسلحہ بنانے کی کوشش کی ہے نہ کرے گا۔
ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اگر اسنیپ بیک فعال ہوجائے تو مذاکرات بے معنی ہیں۔ 
ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اسی طرح فرانس کے صدرامانوئل میکرون سے ملاقات میں کہا کہ ایران ایٹم بم بنانے کی فکر میں ہرگز نہیں ہے اور اس سلسلے میں قابل قبول دائرہ کار میں یورپی فریقوں سے مذاکرات کے لئے تیار ہے۔ 
فرانس کے صدر نے اس ملاقات میں امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات دور ہوجائیں گے اور باہمی روابط اور تعاون کے فروغ کی راہیں ہموار ہوں گی۔ 
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے بدھ کی شام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر جنگ مخالف تنظیموں کے نمائندوں اور اراکین سے بھی ملاقات اور ان کے ساتھ بات چیت کی 
اس رپورٹ کے مطابق صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے جو جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک گئے ہوئے ہیں، جنرل اسمبلی سے خطاب اور مختلف موضوعات میں ایرانی موقف کے شفاف اور ٹھوس بیان کے بعد جنگ مخالف تحریکوں کے نمائندوں کے درمیان گفتگو کی۔  

 

ٹیگس