-
مسجد اعظم، اسلامی و ایرانی معماری کا عظیم شاہکار
Jul ۱۶, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۱ایران کے مذہبی شہر قم میں واقع مسجد اعظم ملک کی معروف اور اسلامی و ایرانی معماری کے لحاظ سے مایۂ ناز مساجد میں شمار ہوتی ہے۔ اس کا کل رقبہ بارہ ہزار اسکوائر میٹر میں پھیلا ہوا ہے۔ یہ مسجد بنت فرزند پیغمبر حضرت فاطمہ معصومہ (ع) کے روضۂ اقدس کے جوار میں واقع ہے جسے عالم تشیع کے معروف فقیہ اور مرجع آیت اللہ العظمیٰ بروجردی نے تعمیر کروایا تھا۔ دور حاضر میں نماز جماعت کے ساتھ ساتھ حوزۂ علمیہ قم کے بہت سے فقہا اور مراجع کے دروسِ خارج اسی مسجد میں منعقد ہوتے ہیں۔
-
دنیائے نجوم کی حیرت انگیز تصاویر
Jul ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۳:۲۴پیش خدمت فوٹو گیلری میں خدائے سبحان کی سجائی ہوئی حیرت انگیز دنیائے نجوم کے دلربا مناظر پر ایک سرسری نظر ڈالی گئی ہے جنہیں فوٹو گرافی کے ماہرین نے اپنے کیمرے میں قید کیا ہے۔
-
سیاسی ماسک ۔ تصاویر
Jul ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۲:۵۹سیاسی ماسک یعنی ایک تیر اور متعدد نشانے! دنیا بھر میں کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے ماسک استعمال کئے جا رہے ہیں اور اس عمل نے تحفظ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سیاسی رنگ بھی اختیار کر لیا ہے اور لوگ اپنے ماسکوں پر اپنی من چاہی تصویر یا نعرہ بھی پرنٹ کرا لیتے ہیں۔
-
موت و حیات کی جنگ ۔ تصاویر
Jul ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۳:۴۵دنیا میں ہر آن لاکھوں افراد موت و حیات کی جنگ سے روبرو ہوتے ہیں۔ بے شمار ایسی بیماریاں ہیں جو ہر آن لاکھوں انسانوں کو ایسی صورتحال سے روبرو کرتی ہیں جہاں یہ طے نہیں ہوتا کہ انسان موت کے چنگل سے بچ پائے گا یا نہیں۔ اسپتالوں کا آئی سی یو شعبہ وہ جگہ ہوتی ہے جہاں یہ جنگ بکثرت دیکھنے کو ملتی ہے۔ بہت سے لوگ آئی سی یو میں بیماری کے ساتھ آتے تو ہیں مگر صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ جاتے ہیں مگر کچھ ایسے بد حال بیمار بھی ہوتے ہیں جنہیں صحتیابی میں ناکامی ہوتی ہے اور وہ موت کے سامنے مغلوب ہو جاتے ہیں۔
-
تہران ایئرپورٹ، پروازوں کو ڈس انفیکٹ کرتا ہوا میڈیکل اسٹاف
Jul ۱۴, ۲۰۲۰ ۰۱:۰۱ان دنوں کورونا وائرس کے پیش نظر تمام ممالک میں پروازوں کو اڑنے سے پہلے ڈس انفیکٹ کیا جاتا ہے اور اس قاعدے سے تہران بھی مستثنیٰ نہیں ہے۔ شہر کے مہرآباد ایئر پورٹ پر میڈیکل ٹیم ہر پرواز سے قبل طیاروں کو ڈس انفیکٹ کرنے کے ساتھ ساتھ مسافروں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ترغیب بھی دلاتی ہے۔
-
یمن؛ یہ نظارے روز کا معمول بن چکے ہیں ۔ تصاویر
Jul ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۸:۵۵پانچ برسوں سے یمن پر جاری سعودی جارحیت کے نتیجے میں، اس ملک میں مکانات کی تباہی، خون خرابہ، عزیزوں کا بچھڑنا، بیماریاں، بھکمری، دربدری وغیرہ، عوام کے معمولات زندگی میں شامل ہو گئے ہیں۔
-
جاپان میں سیلاب کی تباہی ۔ تصاویر
Jul ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۵جنوبی جاپان کے بعض علاقوں میں تیز بارشوں کے بعد شدید سیلاب آگیا جس کے سبب علاقے کے باشندوں کو خاصا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب تک کم از کم ۵۸ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ دسیوں اب بھی لا پتہ ہیں۔ بارش اور سیلاب کے سبب بعض علاقوں میں زمین کھسکنے کی بھی خبر ہے جس کے نتیجے میں کئی مکانات ملبے کے نیچے دب گئے۔ جانی و مالی نقصان کا اندازہ لگانے کے لئے جاپانی حکام کے بقول ابھی مزید وقت درکار ہے۔
-
تہران کے ہاجر اسپتال میں کورونا کا مخصوص وارڈ
Jul ۰۷, ۲۰۲۰ ۲۰:۱۹ایران میں کورونا کی دوسری لہر شروع ہونے کے بعد بہت سے اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور نرسوں نے بیماروں کے علاج اور انکی دیکھ بھال کے لئے ایک بار پھر آستینیں چڑھا لی ہیں۔ تہران کا ہاجر اسپتال بھی انہیں مراکز میں شمار ہوتا ہے جہاں کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کی جاتی ہے۔
-
میں ماسک لگاؤں گا
Jul ۰۶, ۲۰۲۰ ۲۱:۱۲ایران میں کورونا سے مقابلے کی قومی کمیٹی کے حکم سے اتوار پانچ جولائي سے تمام چھت دار عمارتوں اور اسی طرح بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں ماسک لگانا ضروری ہو گيا ہے۔
-
امریکہ میں اسرائیل مخالف مظاہرے ۔ ویڈیو
Jul ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۳:۱۲امریکی ریاست نیوجرسی میں ہزاروں فلسطینی اور آرتھوڈوکس یہودیوں نے سڑکوں پر نکل کر فلسطین کے غرب اردن کے علاقوں کو مقبوضہ علاقوں میں شامل کرنے والے صیہونی منصوبے کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔