-
شہد کا میٹھا کاروبار ۔ تصاویر
Jul ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۲:۰۰ان دنوں بہت سے لوگ شہد کی مکھیوں کو پالتے پوستے ہیں اور اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ کم سرمایے کے ساتھ ایک پُر منفعت کاروبار شروع کیا جا سکتا ہے اور نسبتاً اچھی آمدنی بھی انسان کو حاصل ہوتی ہے۔ شہد غذائیت اور بے شمار فوائد سے مالامال انسان کے لئے قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے جو کھانے پینے کے علاوہ، علاج معالجے کے لئے بھی خوب استعمال کیا جاتا ہے۔
-
سپاہ پاسداران نے جدید ترین ہتھیاروں کی رونمائی کی
Jun ۲۹, ۲۰۲۰ ۲۱:۲۸دفاعی شعبے میں سپاہ پاسداران کے ماہرین کے تیار کردہ جدید ترین ساز و سامان اور ہتھیاروں کی رونمائی کی گئی۔ اس موقع پر سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف ڈاکٹر حسین سلامی اور سپاہ کے بری یونٹ کے کمانڈر جنرل محمد پاکپور بھی موجود تھے۔ مکران نامی آبی و خاکی بکتربند گاڑی ،ثُعبان نامی گن اور معراج نامی ڈرون طیارہ بھی رونمائی کی جانے والی دفاعی مصنوعات میں شامل تھیں۔
-
رہبرانقلاب اسلامی کے ساتھ عدلیہ کے اعلیٰ حکام کا اجلاس - تصاویر
Jun ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۶اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سابق سربراہ آیت الله بہشتی اور انکے ہمراہ شہید ہونے والوں کی انتالیسویں برسی کے موقع پر ایرانی عدلیہ کے سربراہ اور دیگر اعلیٰ عہدے داروں کا ایک اجلاس ہوا جس کو رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب فرمایا۔
-
جنگی طیارہ ’کوثر‘ فضائیہ کے حوالے کر دیا گیا۔ تصاویر
Jun ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۲:۴۹ایران؛ دفاعی صنعت کے ماہرین کے تیار کردہ کوثر ماڈل کے تین جنگی طیارے ایرانی فضائیہ کے حوالے کر دئے گئے۔ اس موقع پر ایران کے وزیر دفاع جنرل حاتمی نے کہا کہ امریکہ کے کم عقل حکام یہ بھول گئے ہیں کہ پابندیوں کے زمانے میں ہی ایران دفاعی صنعت اور فوجی طاقت کے لحاظ سے اعلیٰ ترین منزل تک پہونچا ہے۔
-
مکتب سلیمانی کی بیٹیوں کا اجلاس
Jun ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۴حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت اور یوم دختر کی مناسبت سے مدافع حرم شہداء کی بیٹیوں کی شرکت سے بدھ کے روز تہران میں "مکتب سلیمانی کی بیٹیوں کا اجلاس" منعقد ہوا۔ اس تقریب میں معزز شہداء کے کئي گھرانوں کو خراج تحسین پیش کیا گيا۔
-
یمن کا یہ رخ بھی دیکھئے
Jun ۲۴, ۲۰۲۰ ۲۱:۴۳یمن کے دارالحکومت میں واقع خوبصورت قلعہ ’’دار الحجر‘‘ جو ایک تاریخی اور سیاحتی مرکز ہونے کے علاوہ یمن کی اہم پہچانوں میں بھی شمار کیا جاتا ہے۔ قدیم زمانے میں یہ حاکم یمن کا محل ہوا کرتا تھا جسے وہ موسم گرما میں استعمال کیا کرتا تھا۔
-
یمن، کورونا کا علاج جڑی بوٹیوں سے ہوتا ہے - تصاویر
Jun ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۳:۲۰یمن میں اب تک ایک ہزار افراد کورونا میں مبتلا پائے گئے ہیں جن میں سے ڈھائی سو سے زائد بیماروں کو اپنی جان گنوانی پڑی ہے۔مگر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ اور اسکے نتیجے میں ملکی سطح پر ہونے والی تباہی کے پیش نظر کورونا کے مذکورہ اعداد و شمار حقیقی معلوم نہیں ہوتے۔ اقوام متحدہ کے مطابق یمن میں جنگ سے زیادہ، لوگ کورونا وائرس کی بھینٹ چڑھ سکتے ہیں۔ یہ تصاویر تعز شہر کے ایک بازار کی ہیں جہاں لوگ کورونا وائرس کا علاج کرنے کے لئے جڑی بوٹیاں خریدنے آتے ہیں۔
-
یوم دختر مبارک
Jun ۲۳, ۲۰۲۰ ۲۱:۱۰ماہ ذیقعدہ کی پہلی تاریخ کو اسلامی جمہوریہ ایران میں یوم دختر کا نام دیا گیا ہے۔ یہ دن امام موسی کاظم علیہ السلام کی دختر گرامی حضرت معصومہ قم علیہا السلام کی ولادت باسعادت کا ہے۔ ایران میں اس دن بیٹیوں کو تحفے دیئے جاتے ہیں اور انہیں زندگی کے صحیح طریقے سکھانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ہم اپنے تمام قارئین اور ناظرین کی خدمت میں اس دن کی مناسبت سے ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔
-
ایرانی اسپتاتوں میں جاری ہے کوکلیئر امپلانٹ کا عمل
Jun ۱۹, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۱رشت کے امیر المومنین (ع) اسپتال میں ایک بچے کے کان میں کوکلیئر امپلانٹ کیا گیا۔ اس شعبے میں ایران کے مختلف اسپتالوں میں کمزور سماعت رکھنے والوں کے علاج کے لئے یہ طریقۂ کار اپنایا جاتا ہے اور کامیابی کے ساتھ کوکلیئر امپلانٹ کرلینے کے بعد مریض سماعت کی نعمت سے با آسانی بہرہ مند ہو جاتے ہیں۔
-
امریکی ڈرون کے شکاری ’خرداد تین میزائل سسٹم‘ کی نمائش
Jun ۱۹, ۲۰۲۰ ۲۲:۰۷۱۹ جون دوہزار انیس کی صبح چار بج کر پانچ منٹ پر دہشتگرد امریکیوں کے دیو ہیکل ڈرون طیارے گلوبل ہاوک نے ایران کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے کی غلطی کی جس پر ایران کی سپاہ پاسداران کے جوانوں نے فوری نوٹس لیا اور اپنے بنائے ہوئے ’خرداد تین اینٹی ایئرکرافٹ میزائل سسٹم‘ کی مدد سے اسے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا اور امریکی حکام کو ایسا سبق سکھایا جسے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ فرزندان انقلاب اسلامی کے اس فخریہ کارنامے کی پہلی سالگرہ پر خرداد تین میزائل سسٹم کو خلیج فارس جھیل کے کنارے نمائش کے لئے لایا گیا۔