-
ماہنشان، صناعی قدرت کی عظیم نشانی
Jun ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۲:۴۸ایران/صوبۂ زنجان؛ آلا داغ لار نامی رنگین پہاڑیاں جنہیں صناعی قدرت کا عظیم شاہکار کہا جا سکتا ہے۔ زنجان شہر سے ماہنشان کی جانب جاتے وقت سیاح ایسے علاقے سے روبرو ہوتے ہیں جہاں پہونچ کر کچھ دیر کے لئے انہیں یہ احساس ہونے لگتا ہے کہ جیسے وہ کسی دوسرے سیارے پر پہونچ گئے ہیں۔
-
خطروں کے کھلاڑی، الحشد الشعبی ۔ تصاویر
Jun ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۳:۴۳عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے جوان خدمتگزاری کے لئے ہر میدان میں حاضر رہتے ہیں، اب چاہے وہ خطرے کا میدان ہی کیوں نہ ہو، دہشتگردوں سے مقابلے کی بات ہو یا پھر کرونا کے سبب ہونے والی اموات کی تجہیز و تکفین کے مسائل، ہر جگہ یہ رضاکار حاضر ہیں۔ اس گیلری میں الحشد الشعبی کے جوانوں کو تمام تر خطرات کے باوجود، کورونا کے باعث مرحوم ہو جانے والوں کی آخری رسومات ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
-
صادقِ آل رسول (ع) کا سوگ ۔ تصاویر
Jun ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۳:۳۰پچیس شوال سنہ ایک سو اڑتالیس ہجری صادق آل محمد (ص) فرزند رسول امام جعفر صادق علیہ السلام کی تاریخ شہادت ہے۔ اسی مناسبت کے پیش نظر ایران بھر میں طبی ہدایات اور ایس او پیز کا مکمل خیال رکھتے ہوئے مجالس عزا و سوگواری کا انعقاد کیا گیا۔
-
ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے جاری ہے زیارت کا سلسلہ
Jun ۱۶, ۲۰۲۰ ۲۳:۱۵تقریبا دو ماہ کے وقفے کے بعد ایران کے مقامات مقدسہ کو چند روز قبل کھول دیا گیا ہے تاہم طبی اصولوں اور ایس او پیز کا خیال رکھنے پر بدستور زور دیا جا رہا ہے اور زائرین کرام لازمی ہدایات کا خیال رکھتے ہوئے زیارات میں مصروف ہیں۔
-
امریکی مظاہرین نے سیاٹل شہر کی خودمختاری کا اعلان کیا
Jun ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۱امریکی مظاہرین نے سیاٹل شہر کی خودمختاری کر دیا ہے۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان چند روز سے جاری جھڑپوں کے بعد اب سیاٹل کے پولیس اسٹیشین خالی پڑے ہیں اور وہاں کوئی اہلکار موجود نہیں اور اس شہر کا کنٹرول عوام کے ہاتھ میں آگیا ہے۔ امریکی صدر نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے ایک بار پھر سیاٹل (Seattle) کے مظاہرین کو دہشتگرد قرار دیا اور مظاہرین سے فوری طور پر شہر کا کنٹرول سکیورٹی فورسز کو دینے اور شہر سے نکل جانے کا مطالبہ کیا۔
-
اپنے محبوب کمانڈر کی یاد میں فلسطینی جوانوں کی پریڈ
Jun ۱۲, ۲۰۲۰ ۲۳:۱۰فلسطین/غزہ؛ مزاحمتی تنظیم کے فوجی بازو سرایا القدس سے وابستہ فلسطینی جوانوں نے فوجی پریڈ انجام دے کر جہاد اسلامی فلسطین کے سابق سربراہ رمضان عبد اللہ کی امنگوں سے تجدید عہد کرتے ہوئے آزادی فلسطین کی راہ میں انکی جانفشانیوں اور جد و جہد کو خراج عقیدت پیش کیا۔ فلسطینی رہنما اور تحریک جہاد اسلامی کے سابق جنرل سیکریٹری رمضان عبد اللہ سات جون کو بیماری کے سبب انتقال کر گئے جس پر رہبر انقلاب اسلامی اور صدر جمہوریہ سمیت ایران اور دیگر ممالک کے اعلیٰ حکام نے تعزیتی پیغامات جاری کئے ہیں۔
-
نرس جس نے صحت کی پاسبانی کرتے ہوئے جان دی
Jun ۱۲, ۲۰۲۰ ۰۱:۵۱شیرین صفوی نامی ایک خاتون نرس جو کورونا وائرس کی ابتدا سے تہران کے بقیه الله (عج) اسپتال میں سرگرم خدمت رہیں، گزشتہ روز خود کورونا کے باعث انتقال کر گئیں۔ شہیدہ شیرین صفوی کو انکے ساتھیوں اور اسپتالوں کے عہدے داروں نے جمعرات کے روز آخری سفر کے لئے رخصت کیا۔
-
میں سانس نہیں لے سکتا / کیری کیچر گیلری
Jun ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۳:۳۶تہران؛ ’’میں سانس نہیں لے سکتا‘‘ کے زیر عنران ایک کیری کیچر گیلری سجائی گئی جس میں ملک کے 45 آرٹسٹوں نے 72 معنیٰ دار خاکے تیار کئے اور ان خاکوں میں امریکہ میں اقلیتوں کے خلاف جاری نسل پرستی اور ظلم و تشدد کا عکس ڈھالنے کی کوشش کی گئی۔
-
آرمینیا کی خیانت پر ایرانی طلبہ کا احتجاج
Jun ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۱:۵۹تہران؛ گزشتہ روز بعض یونیورسٹیوں کے طلبہ نے آرمینیا کے سفارتخانے کے سامنے احتجاجی اجتماع کیا۔حال ہی میں آرمینیا نے مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) میں اپنے سفارتخانے کا افتتاح کیا ہے۔ مظاہرین نے غاصب صیہونی ٹولے کے پرچم کو نذر آتش کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کے خلاف اسکے جارحانہ اور غاصبانہ اقدامات کی سخت مذمت کی۔
-
فلسطن ایک صدی پہلے کیسا تھا؟ ۔ تصاویر
Jun ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۳:۵۰ٹیلیگراف ویب سائٹ نے مغربی ایشیا کی ایک سو تیس سال پرانی کچھ ایسی رنگین تصاویر کی رونمائی کی ہے جنہیں تاریخ کی اولیں رنگین تصاویر میں شمار کیا جا سکتا ہے۔ ان تصاویر میں فوٹو کروم ٹیکنک کا استعمال کیا گیا ہے۔