-
... مگر جانور، جانور کے کام آتا ہے۔ ویڈیو
Apr ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۹آجکل کی بے رحم دنیا میں کہ جب انسان، انسان کے خون کا پیاسا ہو،ایک مسلمان اپنے ہی ہم مسلک کا خون بہانے پر تلا ہو،وہاں پر یہ ویڈیو ہمیں بہت کچھ سوچنے پر مجبور کرتی ہے۔بہت سے حیوان ہیں جو انسان نما ہیں اور بہت سےانسان ہیں جو حیوان نما ہیں بلکہ قرآن کریم کی زبان میں ان سے بھی بدتر!
-
’’شیکی شیما‘‘ ایک لکزری ٹرین ۔ تصاویر
Apr ۲۰, ۲۰۱۷ ۰۹:۵۳شیکی شیما نامی یہ لکزری ٹرین جاپان میں بنائی گئی ہے جس میں لیٹرین، باتھروم ، بیڈ روم، ریسٹورینٹ کے علاوہ 17 سوئیٹ بھی موجود ہیں جو جدیدترین سہولیات سے مزین ہیں۔بہت سے لوگوں کے لئے یہ ٹرین منزل تک پہونچانے والے ایک ذریعہ سے بڑھ کر خود منزل کی حیثیت بھی رکھ سکتی ہے۔
-
سمندر کی دنیا ۔ ویڈیو
Apr ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۰:۱۴Desert seas نامی ڈاکیومینٹری کا ایک خوبصورت حصہ ہے جو ہمیں سمندر کے اندر چھپی ہوئی حسین اور بے نظیر دنیا کی سیر کراتا ہے۔۔ایک ایسی دنیا جو ہر انسان کو صناعی قدرت کے حیرت انگیز کرشموں سے آشنا کرتی ہے۔یہ شاندار ڈاکیومینٹری ڈامینک وسٹن، مارک وھیلر اور سیمون ناش نے مل کر تیار کی ہے۔
-
یہ جنگ نہیں جشن ہے ! ۔ ویڈیو
Apr ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۳ایسٹر نامی ایک جشن دنیائے عیسائیت میں بڑی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ عیسائی حضرات کے بقول یہ جشن ایک طرح سے جناب عیسیٰ علیہ السلام کے زندہ ہونے کی یاد میں منعقد کیا جاتا ہے۔لوگ اسے ہر سال موسم بہار میں مناتے ہیں۔اس ویڈیو میں ایسٹر جشن کے موقع پر یونان میں ہونے والی آتش بازی کو دیکھا جا سکتا ہے جو بظاہر جنگی راکٹ بازی کا منظر پیش کر رہی ہے۔
-
پانی جو کھایا جاتا ہے / ویڈیو
Apr ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۹:۱۲لندن کے سلطنتی کالج کے کچھ طلبا نے مل کر پانی کے کچھ ایسے بلبلے تیار کئے ہیں جو پیاس لگنے پر ایک جیلی کی طرح منھ میں رکھ کر کھا لئے جاتے ہیں۔انہوں نے پلاسٹک کی بوتلوں سے ماحولیات کو چھٹکارا دلانے کے لئے جدید علم کا سہارا لیتے ہوئے یہ مفید قدم اٹھایا ہے۔
-
یہ بھی ایک طریقہ ہے سالگرہ منانے کا ۔ ویڈیو
Apr ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۶ایران کے ساحلی شہر انزلی کی رہنے والی دس سالہ ملیکا نے اپنی دسویں سالگرہ کچھ انوکھے مگر قابل قدر انداز میں منائی۔وہ بحیرہ خزر (کیسپین سی) کے ساحل پر گئی اور وہاں کی صفائی کر کے دس بڑی تھیلیوں میں کوڑا کرکٹ جمع کیا۔
-
اڑتا ہوا انسان ۔ ویڈیو
Apr ۰۹, ۲۰۱۷ ۰۹:۵۶پاناما: چمگادڑ کی شکل کا مخصوص لباس پہن کر جہاز سے چھلانگ لگانے کے بعد ایک پرندے کی طرح اڑتا ہوا انسان۔
-
نامرئی چرچ ۔ ویڈیو
Apr ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۲بلجیم میں بنا ہوا بوگلون نامی یہ چرچ نامرئی چرچ کے نام سے مشہور ہے جسے بلجیم کے ایک فنکار معمار نے سنہ دو ہزار گیارہ میں تیار کیا۔اسکو بنانے میں ۳۰ ٹن اسٹیل استعمال کی گئی ہے۔
-
حیوان بھی جینے کا حق رکھتے ہیں! ۔ تصاویر
Apr ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۴مسٹر ڈریک کمپانا امریکا کی ورجینیا ریاست میں جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے ایک مرکز میں کام کرتے ہیں۔ان کا اصل کام معذور حیوانات کے لئے مصنوعی پیر بنانا ہے تاکہ وہ چل پھر سکیں۔ ایک قابل قدر کام ہے۔لیکن کاش امریکی حکام بھی انسانوں کو اپنے حیوانات کے برابر احترام دیتے!!!
-
بہتے ہوئے پتھر ۔ ویڈیو
Mar ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۱افغانستان کے پہاڑی علاقوں میں بہتے ہوئے یہ پتھرایک قدرتی فینومینا ہے جو کبھی کبھی دنیا کے مختلف علاقوں میں دیکھنے میں آتا ہے۔