آبنائے ہرمز کے مشرق میں چوتھے آئل ٹینکر میں دھماکا
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i459274-آبنائے_ہرمز_کے_مشرق_میں_چوتھے_آئل_ٹینکر_میں_دھماکا
آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں آئی آر جی سی کی بحریہ کے احکام کی خلاف ورزی کرنے والے چوتھے آئل ٹینکر میں دھماکا ہوا ہے۔
(last modified 2026-11-24T18:03:34+00:00 )
Nov ۲۴, ۲۰۲۶ ۲۱:۳۲ Asia/Tehran
  • آبنائے ہرمز کے مشرق میں چوتھے آئل ٹینکر میں دھماکا

آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں آئی آر جی سی کی بحریہ کے احکام کی خلاف ورزی کرنے والے چوتھے آئل ٹینکر میں دھماکا ہوا ہے۔

سحرنیو/ایران:  سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ آج صبح آبنائے ہرمز کے غیر محفوظ اور غیر قانونی راستے پر سفر کرنے والا ایک آئل ٹینکر سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ایک زبردست دھماکا ہوا اور اس میں شدید آگ لگ گئی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق آئي آر جی سی کی بحریہ کے شعبۂ تعلقات عامہ کے اعلان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں یہ چوتھا تیل بردار بحری جہاز ہے جس میں دھماکہ ہوا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دھماکے کا شکار ہونے والے اس آئل ٹینکر کے ساتھ موجود دو دیگر خلاف ورزی کرنے والے آئل ٹینکرز کو، بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا واقعہ دیکھنے اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے آبنائے ہرمز ٹریفک کنٹرول مرکز کی جانب سے ریڈیو پر انتباہ ملنے کے بعد خلیج فارس واپس جانے پر مجبور ہونا پڑا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی اور غیر محفوظ راستوں سے آمدورفت اختیار کرنے والوں کا انجام دھماکے اور آتش زدگی کے علاوہ کچھ نہیں ہوگا۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel