Feb ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۶
حال ہی میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک شخص کو جلتی ہوئی کار کے درمیان دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ شخص کار سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہا ہے مگر نہیں نکل پا رہا ہے اور آخر کار ایک شخص نے آکر اسے جلتی ہوئی کار سے باہر نکالا۔ نجات پانے والے اس شخص نے بتایا کہ اسکے آس پاس موجود قریب ۲۰ لوگ اسکی مدد کرنے کے بجائے ویڈیو بنانے میں مصروف تھے۔ اس شخص نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں اس ہیش ٹیگ کو پوسٹ کیا ’’#dontjustrecordsavesomeone‘‘