Mar ۰۱, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۴ Asia/Tehran
  • بلا تحقیق کوئی خبر باور مت کرو! ۔ پوسٹر

قرآن کریم نے صاحبان ایمان کو بلا تحقیق خبریں باور کرنے سے روکا ہے۔

جب سے سوشل میڈیا نے انسانی زندگی میں اپنا جال بچھایا ہے تب سے انسان اپنے ہوش و حواس ایسے کھو بیٹھا ہے کہ سوشل میڈیا پر جو بھی خبر، بیان، حدیث، شعر، تصویر، خاکہ، ویڈیو، آڈیو وغیرہ کی شکل میں اسے کوئی پوسٹ ملتی ہے تو فورا اسکی انگلیاں عقل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے حرکت میں آتی ہیں اور اگلے چند سیکنڈوں میں وہ پوسٹ کئی اور لوگوں کے پاس جا پہونچتی ہے۔

سوشل میڈیا کا اسیر انسان بالعموم اپنی عقل سے کام کم لے پاتا ہے اور نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ غیر مصدقہ اور حقیقت سے عاری خبریں سماج میں گردش کرنے لگتی ہیں۔قرآن کریم نے صاحبان ایمان کو بلا تحقیق خبریں باور کرنے سے روکا ہے۔

قرآن کریم سورہ مبارکۂ حجرات میں ارشاد فرماتا ہے:

اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لائے تو تحقیق کر لیا کرو کہیں ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو لاعلمی میں نقصان پہنچا دو اور پھر اپنے کئے پر پچھتاؤ۔ (سورہ حجرات آیت ۶)

 

ٹیگس