Jan ۲۰, ۲۰۲۰ ۲۲:۵۸ Asia/Tehran
  • نیکی کیا ہے؟ ۔ ویڈیو+پوسٹر

نیکی، تقوا اور پرہیزگاری کا ایک خاص اور وسیع مفہوم ہے، جاننے کے لئے قرآن کریم کی اس آیت کو سنئے اور پڑھئے!

 نیکی کیا ہے؟سنئے قرآن کریم کی زبانی!

 

سورہ مبارکۂ بقرہ ۔ آیت ۱۷۷

نیکی صرف یہ نہیں ہے کہ تم (نماز میں) اپنے منہ مشرق اور مغرب کی طرف پھیر لو۔ بلکہ (حقیقی) نیکی یہ ہے کہ انسان خدا،  روزِ آخرت، فرشتوں، اللہ کی کتابوں اور تمام پیغمبروں پر ایمان لائے۔ اپنا محبوب مال رشتہ داروں، یتیموں، مسکینوں، مسافروں اور مانگنے والوں پر خرچ کرے اس کے علاوہ اپنے مال سے غلاموں، کنیزوں اور مقروضوں کی گردنیں آزاد کرائے، نماز قائم کرے، زکوٰۃ ادا کرے، (دراصل) نیک لوگ تو وہ ہوتے ہیں جو اپنے کئے عہد کو پورا کرتے ہیں اور تنگ دستی، بیماری، تکلیف یا جنگ کے وقت کے وقت ثابت قدم رہتے ہیں،یہی وہ لوگ ہیں جو (سچے) ہیں اور یہی متقی و پرہیزگار ہیں۔ (سورہ بقرہ/ 177)

 

ٹیگس