Jul ۳۰, ۲۰۱۸ ۱۵:۴۳ Asia/Tehran
  • ایران میں پیٹرول کی یومیہ پیداوار میں اضافہ

ایران میں قائم مشرق وسطی کی سب سے بڑی آئل ریفائنری میں تیل کی پیداوار یومیہ دو ملین لیٹر سے بڑھ کر چھبیس ملین لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بات پرشین گلف اسٹار آئل ریفائنری کے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد علی داور نے ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پرشین گلف اسٹار آئل ریفائنری کے تینوں نے فیز اپنی مکمل گنجائش کے مطابق کام کر رہے ہیں اور چھبیس ملین لیٹر پیٹرول یومیہ تیار کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تیسرے فیز کا ترقیاتی کام ایک ماہ کے اندر اندر مکمل کرلیا جائے گا جس کے بعد پیٹرول کی یومیہ پیداوار تیس ملین لیٹر تک پہنچ جائے گی۔قابل ذکر ہے کہ پرشین گلف اسٹار آئیل ریفائنری کی تکمیل کی صورت میں اس کی پیدواری صلاحیت چھتیس ملین لیٹر سے بڑھ کر چالیس ملین لیٹر تک پہنچ جائے گی جس میں ستائیس ملین لیٹر سوپر پیٹرول شامل ہوگا۔