یمن کی جانب سے صیہونی حکومت کے خلاف عائد کی جانے والی بحری پابندیوں کے دوران ترکیہ نے تل ابیب کے ساتھ اپنے سمندری تعلقات میں اضافہ کیا ہے۔
یمنی فوج نے ایک بار پھر صیہونی فوجی ٹھکانوں پر میزائلی حملے کئے ہیں جبکہ تل ابیب میں کافی دیر تک خطرے کے سائرن بجتے رہے۔
یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے جنرل قاسم سلیمانی کو اس لیے شہید کیا کیونکہ وہ اس علاقے میں امریکی سازشوں کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے تھے۔
صیہونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ یمن سے فائر کئے جانے والے میزائل نے رام اللہ کے مغرب میں ایک اسرائیلی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن سے داغا گیا ایک میزائل رام اللہ کے مغرب میں واقع مودیعین فوجی اڈے پر گرا۔
شہید محاذ استقامت جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران ، پاکستان اور ہندوستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں استقامت کے متوالے مختلف پروگراموں کا انعقاد کر کے شہید کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں ۔
حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ مزاحمت جاری ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے لبنان اور یمن کو مزاحمت و استقامت کا استعارہ قرار دیتے ہوئے ان کی حتمی کامیابی کی نوید سنائی۔
یمن کی تحریک انصار اللہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے خلاف ملک کی کارروائیاں غزہ میں صیہونی وحشیانہ جرائم کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔
خبر رساں ذرائع نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر تازہ ترین فضائی حملے کی خبر ہے۔
امریکہ و برطانیہ اور غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج کے میزائل حملوں کے بعد بن گورین ائیرپورٹ کی سرگرمیاں معطل ہوگئیں اور غاصب صہیونی فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔