Nov ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۴:۲۴ Asia/Tehran
  • پاکستان ایران تجارتی تعلقات کے فروغ پر زور

پاکستان کے وزیر خزانہ نے تجارتی میدان میں ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر زور دیا ہے۔

اسلام آباد سے ہمارے نمائندے کے مطابق پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ کی بے پناہ گنجائش پائی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت اسلامی جہموریہ ایران کے ساتھ تمام شعبوں خاص طور سے تجارت کے میدان میں تعلقات کو فروغ دینا چاہتی ہے۔
پاکستان کے وزیر خزانہ نے کہا کہ اس وقت دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا حجم ڈیڑھ ارب ڈالر تک پہـنچ گیا ہے اور اس میں مزید اضافے کی گنجائش موجود ہے۔
اسد عمر نے مزید کہا کہ ان کی حکومت پاکستان میں ایرانی سرمایہ کاری کا بھی خیر مقدم کرتی ہے اور سرمایہ کاروں کو لازمی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔