ایران کی پیٹروکیمیکل مصنوعات کی پیداوار میں 50 فی صد کا اضافہ
Sep ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۴:۴۰ Asia/Tehran
ایران کی پیٹروکیمیکل مصنوعات کی پیداواری گنجائش میں پچاس فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
نیشنل پیٹروکیمیکل کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر بہزاد محمدی نے بتایا ہے کہ ملک کی چھپن پیٹروکیمیکل کمپنیوں کا پیداواری حجم پچاس فی صد اضافے کے ساتھ چھیاسٹھ ملین ٹن تک پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھیاسٹھ ملین ٹن پیٹروکمیکل مصنوعات میں سے اکتیس ملین ٹن براہ راست مارکیٹ میں فروخت جبکہ باقی دیگر پیٹروکیمکل صنعتوں کے خام مال کے طور پر استعمال ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک ستائیس پیٹروکیمیکل منصوبوں کا افتتاح کیا جائے گا اور دو ہزار تیئس کے آخر تک پیٹروکیمیکل صنعتوں کا پیداواری حجم سو ملین ٹن تک پہنچ جائے گا۔