سلامتی کونسل صیہونی حکومت کے خلاف ’’فیصلہ کن اقدامات‘‘ کرے: او آئی سی کا مطالبہ
اقوام متحدہ میں ترکی کے نمائندے احمد یلدیز نے او آئی سی کی جانب سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے سلامتی کونسل سے اسرائیل کے خلاف فیصلہ اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر پر یہ نفرت انگیز اور بلاجواز حملہ اس کی علاقائی خودمختاری اور سلامتی کی کھلی خلاف ورزی ہے، اور ہم سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس جارحیت کے لیے اسرائیلی حکومت کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔
ترکیہ کے سفیر نے مزید کہاکہ بلا شبہ یہ بزدلانہ کارروائی بین الاقوامی قوانین اور یقینی طور پر اقوام متحدہ کے چارٹر کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قطر پر اسرائیل کا حملہ مشرق وسطیٰ کی سلامتی اور درحقیقت بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے ایک واضح خطرہ ہے۔
ترک عہدیدار نے اسرائیلی حملے کو "ریاستی دہشت گردی" اور خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی منظم اسرائیلی کوششوں کا حصہ قرار دیا۔