Sep ۱۲, ۲۰۲۵ ۲۰:۳۵ Asia/Tehran
  • خودمختار ممالک کے مابین ثقافتی مصنوعات کی تجارت کا راستہ ہموار کیا جائے: وزیر ثقافت

وزیر ثقافت اور اسلامی ارشاد سید عباس صالحی نے سینٹ پیٹرزبرگ میں ہونے والے وزرائے ثقافت کے اجلاس میں اس بات کی پیش کش کی کہ خودمختار ممالک ثقافتی مصنوعات کی تجارت کا ایک علیحدہ نظام قائم کریں۔

سحرنیوز/ایران: سید عباس صالحی نے متحدہ ثقافتوں کے بین الاقوامی اجلاس کے گیارہویں دور سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے ان حالات میں اس کانفرنس کی اہمیت دوچنداں ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ثقافتی رابطوں اور رشتوں کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے اور اس سلسلے میں ثقافتی مصنوعات کی تجارت کے لیے ایک نیا نظام قائم کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ثقافت اور تہذیب کی جانب لوٹنا، انصاف، انسانی وقار، اتحاد اور روحانیت کی جانب رجعت ہے اور ایران بھی مغربی دنیا اور مشرقی دنیا نیز شمال اور جنوب کے درمیان ایک تاریخی پل کی حیثیت سے اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

وزیر ثقافت نے دستکاری، سنیما اور مشرقی معاشروں میں گھرانے کی مرکزیت پر تعلقات اور ثقافتی مصنوعات کی لین دین کو رابطے کا بہترین محور قرار دیا۔

انہوں نے اس موقع پر غزہ میں صیہونی حکومت کے حملوں کو 60 ہزار فلسطینیوں کا قتل عام نہیں بلکہ انسانیت کو بھینٹ چڑھانے کے مترادف قرار دیا اور ان اجلاس میں موجود 40 ملکوں کے نمائندوں سے کہا کہ:" آئيے امن، انصاف اور قوموں کی دوستی کی بنا پر متحد ہوں اور دنیا کے سامنے ثقافتی تعلقات کی نئی مثال قائم کریں۔"

ٹیگس