Jun ۲۶, ۲۰۱۷ ۲۱:۱۹ Asia/Tehran
  • ہندوستانی فوج کا دعوی ، چینی فوجیوں نے سکّم میں دو بنکر تباہ کر دیئے

ہندوستانی فوج نے دعوی کیا ہے کہ چین کے سیکورٹی اہلکاروں نے پیر کو ایک بار پھر ہندوستان میں دراندازی کر کے دو بنکروں کو تباہ کر دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی فوج کی ایک گشتی ٹیم نے سکّم سیکٹر کی طرف سے سرحد عبور کیا جس کے بعد چین- ہندوستان سرحد پر تعینات ہندوستانی بارڈر سیکورٹی اہلکاروں سے ان کی جھڑپیں شروع ہوگئیں - ہندوستانی ذرائع کا دعوی ہے کہ چین کی سیکورٹی فورسز نے جھڑپوں کے دوران دو ہندوستانی بنکر بھی تباہ کر دیے پی ٹی آئی کے مطابق چینی فوج کے جوانوں نے کیلاش مانسرورکے سفر پر جانے والے زائرین کو بھی روک دیا تھا- چینی فوج نے ڈکولا کے علاقے میں بنکروں کو نشانہ بنایا اور انہیں تباہ کر دیا- دونوں ملکوں کے اعلی حکام کے درمیان بیس جون کو فلیگ میٹینگ ہوئی تھی تاہم دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان آئے دن تصادم ہوتا رہتا ہے - اس سے پہلے بھی ہندوستانی فوج نے دعوی کیا تھا کہ نومبر 2008 میں چینی فوج نے اس جگہ پر ہندوستانی فوج کے بنکروں کو تباہ کر دیا تھا-