Aug ۱۹, ۲۰۱۷ ۲۰:۱۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان: ٹرین حادثے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں ٹرین حادثے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

ہندوستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست اڑیسہ کے شہر پوری سے ہردوار جارہی اتکل ایکسپریس مظفرنگرضلع کے کتھولی علاقے میں حادثے کا شکار ہوگئی اور اس کے دس ڈبے پٹری سے نیچے اتر گئے۔
حادثے میں ابتدائی طور پر کم سے کم تیس افراد ہلاک اور پچاس سے زائد دیگر زخمی ہوگئے ہیں - بعض خبروں
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی سنگینی کے پیش نظر مرنےوالوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتاہے - حادثہ اس قدر بھیانک تھا کہ ٹرین کے ڈبے ایک دوسرے کے اوپر چڑھ گئے۔
اتکل ایکسپریس جمعرات کی رات آٹھ بجے پوری سے چلی تھی جسے ہفتے کی رات نو بجے ہردوار پہنچنا تھا۔
یہ ٹرین جب مظفرنگر کے کھتولی علاقے میں پہنچی تو شام پانچ بجے حادثے کا شکار ہوگئی اور اس کے دس ڈبے پٹری سے اتر گئے۔
بتایا جاتاہے جائے حادثہ پر پٹریوں کی مرمت کا کام ہورہا تھا کہ ڈرائیور نے اچانک ایمرجنسی بریک لگادیئے جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔