Sep ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی تجویز مسترد کر دی

ہندوستان کے وزیر داخلہ نے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔

راجنات سنگھ نے پاکستان پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے زیرانتطام کشمیر کے بارے میں پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
ہندوستان کے وزیر داخلہ نے ایک بار پھر  پاکستان پر کشمیر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کا بھی الزام عائد کیا۔
پاکستان، ہندوستان کے الزامات کو سختی کے ساتھ مسترد کرتا آیا ہے۔
ہندوستان اور پاکستان نے سن دوہزار تین میں جنگ بندی کے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے تاہم دونوں ممالک ایک دوسرے پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہیں۔
کشمیر کی ملکیت کے معاملے پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔ جو اکثر دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا سبب بن جاتے ہیں۔