Nov ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۸:۴۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان: ریاست ہماچل پردیش میں ووٹنگ ختم

ہندوستان کی ریاست ہماچل پردیش میں سخت سکیورٹی میں اسمبلی کی تمام اڑسٹھ نشستوں کے لئے جمعرات کو ووٹنگ ہوئی۔ .

موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہماچل پردیش کی ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں شام پانچ بجے تک ووٹنگ جاری رہی۔
ٹرن آؤٹ چوہتّر سے پچھتّر فیصد تک بتایا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہماچل پردیش کے انتخابات میں ریکارڈ توڑ ووٹنگ ہوئی اور چھتّیس لاکھ سے زائد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
اس سے قبل دو ہزار بارہ میں ساڑھے تہتّر فیصد ووٹروں نے ووٹنگ میں حصہ لیا تھا۔
انتخابات کے لئے سات ہزار، پانچ سو، پچّیس پولنگ مراکز قائم کئے گئے تھے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے کڑے انتظامات کیے گئے تھے اور نو سو تراسی پولنگ مراکز کو انتہائی حساس اور تین سو ننانوے پولنگ مراکز کو حساس قرار دیا گیا تھا۔