Jan ۰۹, ۲۰۱۸ ۱۸:۳۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں متعدد عسکریت پسند ہلاک

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں کشمیری عسکریت پسندوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں پانچ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں

رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں یہ جھڑپ اس وقت ہوئی جب ہندوستان کی سیکورٹی فورس نے دو علاقوں منجملہ بڈگام کا محاصرہ کر لیا۔اس جھڑپ کے دوران ہندوستان کے سیکورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کر کے پانچ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔اس تصادم  کے بعد کشمیری عوام نے مظاہرہ کیا اور ہندوستان کی نریندرمودی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور کشمیر سے ہندوستانی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا۔ مظاہرے کے دوران ہندوستان کے سیکورٹی اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیاں جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور کئی دیگر کو سیکورٹی فورس نے گرفتار کر لیا۔