Mar ۱۰, ۲۰۱۸ ۰۹:۳۲ Asia/Tehran
  • فرانس کے صدر کا دورہ ہندوستان

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے دورے پر دہلی پہنچے فرانس کے صدر ایمینوئیل میکرون کا ایئرپورٹ پر خیرمقدم کیا ۔

فرانس کے صدر ایمینوئیل میکرون 4 روزہ دورے پر کل دیررات پہنچے اور نریندر مودی پروٹوکول توڑ کر ان کا خیرمقدم کرنے کے لئے خود ایئرپورٹ پہنچے ۔

مسٹر میکرون اپنے دورے کے دوران دو دن کی سولر الائنس کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔

یہ کانفرنس آج دہلی میں شروع ہوگی جو کل تک جاری رہے گی۔ اس کانفرنس میں تقریبا 60 ملکوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔

فرانسیسی صدر اپنے اس دورے میں ہندوستانی حکام کے ساتھ دوطرفہ اور باہمی اہمیت کے حامل علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے ۔