Mar ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۴:۳۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان: ماؤ نوازوں کے حملے میں متعدد سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکت

ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ میں نکسلیوں نے آئی ای ڈی کا دھماکہ کر کے نو فوجی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع سکما کے کسٹا رام علاقے میں منگل کو نکسلائٹ چھاپہ ماروں نے آئی ای ڈی کا دھماکہ کر کے ہندوستانی سیکورٹی فورس کی گاڑی کو اڑا دیا جس میں نو سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے- اس دھماکے میں چھے جوان زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں چار کی حالت نازک بتائی جاتی ہے-

ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ زخمی فوجی اور سیکورٹی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے رائے پور کے اسپتال میں داخل کرا دیا گیا-

ہندوستانی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے نکسلائٹ چھاپہ ماروں کے حملے میں نو سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے- چھتیس گڑھ میں اینٹی نکسل آپریشن کے، ڈی جی نے بتایا کہ سیکورٹی جوانوں کی پٹرولنگ پارٹی پر نکسلیوں نے آئی ای ڈی دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا- حملے کے بعد نکسلائٹ چھاپہ ماروں اور سیکورٹی فورس کے جوانوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا- یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جس جگہ پر یہ حملہ کیا گیا وہاں سے تقریبا ایک سو پچاس نکسلائٹ چھاپہ مار گھات لگائے بیٹھے تھے- جنگلات کا فائدہ اٹھا کر نکسلائٹ چھاپہ مار، وہاں سے فرار کر گئے-