May ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۵:۱۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی جانب سے سپرسونک میزائل کا تجربہ

ہندوستان نے سپر سونیک براہموس کروز میزائل کا ایک اور کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ہندوستانی میڈیا نے خبر دی ہے کہ انڈو رشین جوائنٹ وینچر براہموس سپر سونیک کروز میزائل کا، ریاست اڑیسہ کے ساحلی علاقے میں کامیاب تجربہ کیا گیا- 

یہ تجربہ ریاست اڑیسہ کے چاندی پور علاقے میں بنائے گئے ٹیسٹ رینج آئی ٹی آر سے ایک موبائل لانچر اسٹیشن سے کیا گیا- اس بات کی اطلاع ہندوستان کے دفاعی تحقیقاتی اور ترقیاتی ادارے ڈی آر ڈی او نے دی-

ہندوستانی وزیر دفاع نے ایک ٹوئٹ کر کے براہموس کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر ڈی آر ڈی او کے سائنسدانوں اور میزائل پروگرام پر کام کرنے والی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے-

ہندوستان نے اس سے پہلے گذشتہ مارچ کے مہینے میں ریاست راجستھان کے پوکھرن علاقے میں اسی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا- ہندوستان اور روس کے باہمی تعاون سے تیار کردہ براہموس میزائل، زمین اور ہوا میں دشمن کے اہداف کو تباہ کرنے کی توانائی رکھتا ہے-