Sep ۱۹, ۲۰۱۹ ۲۰:۵۳ Asia/Tehran
  • مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ہند و پاک کے درمیان مذاکرات کی ضرورت پر تاکید

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ہند پاک مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

ہندوستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے کہا ہے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات ضروری ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہئے ۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اگر ہندوستان اور پاکستان چاہیں گے تو ان کا دفتر اس مسئلے میں ثالثی کے لئے تیار ہے ۔قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے یہ بیان جنرل اسمبلی کے اجلاس سے پہلے ایسی حالت میں دیا ہے کہ پاکستان نے اعلان کررکھا ہے کہ جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو پوری قوت کے ساتھ اٹھایا جائے گا ۔ پاکستان کے کہنا ہے کہ اس نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مسئلہ کو اٹھانے کی تیاری پوری کرلی ہے ۔یاد ہے کہ ہندوستان کی مرکزی حکومت نے پانچ اگست کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کی دفعہ تین سو ستر ختم کردی ۔ ہندوستان کی مرکزی حکومت نے اسی کے ساتھ ریاست جموں و کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کردیا ۔ ایک حصہ کرگل اور لداخ کا ہے جو براہ راست مرکزی حکومت کے زیر انتظام ہوگا اور اس کو ریاست کا درجہ حاصل نہیں ہوگا ۔ دوسرا حصہ جموں و کشمیر کا ہے جس کی اپنی ریاستی اسمبلی ہوگی لیکن ریاست مرکز کے زیر انتظام ہوگی ۔پانچ اگست سے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے مختلف علاقوں میں لگایا جانے والا کرفیو سخت بندشیں بدستوری جاری ہیں ۔