ہندوستانی طلبہ کا تہران میں سی اے اے این آر سی اور این پی آر کے خلاف مظاہرہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i361692-ہندوستانی_طلبہ_کا_تہران_میں_سی_اے_اے_این_آر_سی_اور_این_پی_آر_کے_خلاف_مظاہرہ
ایران کے دینی تعلیمی مرکز حوزہ علمیہ قم کے طلباء نے بھی سی اے اے این آر سی اور این پی آر کے خلاف تہران میں احتجاجی مظاہرے کئے ہیں
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Feb ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
  • ہندوستانی طلبہ کا تہران میں سی اے اے این آر سی اور این پی آر کے خلاف مظاہرہ

ایران کے دینی تعلیمی مرکز حوزہ علمیہ قم کے طلباء نے بھی سی اے اے این آر سی اور این پی آر کے خلاف تہران میں احتجاجی مظاہرے کئے ہیں

 ایران کے دینی تعلیم کے عالمی مرکز حوزہ علمیہ قم کے طلبا نے جمعرات کو دوسری بار تہران میں ہندوستانی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کرکے ، سی اے اے، این آر سی اور این پی کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔

قم کے دینی تعلیم کے عالمی مرکز کے طلبا نے اپنے مظاہروں کے دوران ہندوستان میں سی اے اے ، این آرسی اور این پی آر کے خلاف مظاہرہ کرنے پر جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا نیز ملک کے مختلف علاقوں بالخصوص ریاست اتر پردیش میں مظاہرین پر پولیس کے حملے کی بھی مذمت کی ۔

سی اے اے ، این آرسی اور این پی آر کی مخالفت میں دیگر ملکوں میں مقیم ہندوستانی شہریوں نے بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھا ہے ۔ امریکا اور انگلینڈ سمیت مختلف مغربی ملکوں میں زیر تعلیم ہندوستانی طلبا بھی مظاہرے کرچکے ہیں۔

مظاہرے کی تصاویر اور ویڈیو دیکھئے:

ایران، ہندوستانی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ ۔ تصاویر+ویڈیو