Feb ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۴:۵۷ Asia/Tehran
  • برطانوی رکن پارلیمنٹ کو دہلی ہوائی اڈے سے واپس لوٹا دیا گیا

حکومت ہندوستان نے برطانوی ممبر پارلیمنٹ اور کشمیر کے امور میں پارلیمانی کمیٹی کی سربراہ ڈیبے ابراہم کا ویزا کینسل کرتے ہوئے انھیں دہلی ہوائی اڈے سے واپس دبئی بھیج دیا ہے

رپورٹ کے مطابق کشمیر کے امور میں برطانوی پارلیمانی کمیٹی کی سربراہ ڈیبی ابراہم ہندوستان کے زیر کنٹرول کشمیر کا دورہ کرنا چاہتی تھیں ۔ ہندوستان کی وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی ابراہم کو ہندوستان کے دورے کے بارے میں خبردار کرچکے تھے اور ان کا ویزا کینسل کردئے جانے کے بارے میں ان کو اطلاع دے چکے تھےیہ ایسی حالت میں ہے کہ ڈیبی ابراہم نے اندراگاندھی ایئرپورٹ پر روکے جانے کے بعد حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھیں نہیں پتہ کہ انھیں ہندوستان میں داخل ہونے سے کیوں روکا گیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ وہ پہلے سے طے شدہ پروگرام کے تحت کشمیر کا دورہ کر کے وہاں کے لوگوں کی صورت حال کے بارے میں رپورٹ تیار کرنے والی تھیں ۔ گذشتہ برس اگست کے مہینے سے اب تک کسی بھی صحافی یا غیرملکی عہدیدار کو انفرادی طورپر اس علاقے کا دورہ نہیں کرنے دیا گیا ہے۔