Mar ۲۵, ۲۰۲۶ ۰۲:۳۰ Asia/Tehran
  • امریکا و اسرائیل کی جنگ فقط خطے تک محدود نہیں، عالمی تجارت اور منڈیاں بھی متاثر، روسی وزیرخارجہ

سحر عالمی نیٹ ورک کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی فوجی کارروائیاں صرف مشرق وسطی ہی نہیں بلکہ عالمی تجارت اور توانائی کی منڈیوں کے لیے بھی خطرہ بن چکی ہیں۔

سحرنیوز/دنیا:  رپورٹ کے مطابق، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی فوجی کارروائیاں خطے سے بڑھ کر عالمی سطح پر اثرات مرتب کر رہی ہیں اور یہ عالمی تجارت اور توانائی کی منڈیوں کو بھی خطرے میں ڈال رہی ہیں۔
اس سے قبل روس کے نائب وزیر خارجہ آندرے رودینکو نے بھی کہا تھا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال جنگ کے خاتمے کے ساتھ ہی مستحکم ہو جائے گی۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ روس اس بحران کے مکمل حل کا خواہاں ہے اور سب سے پہلے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے خاتمے کو ضروری سمجھتا ہے۔

 

 

 

 

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس