Mar ۲۴, ۲۰۲۶ ۲۲:۰۳ Asia/Tehran
  • اسرائیلی ذرائع: سائبر حملوں میں اضافہ  ہوا ہے

اسرائیلی ذرائع کے مطابق ایک اعلیٰ سائبر سیکیورٹی عہدیدار نے اعتراف کیا ہے کہ حالیہ جنگ کے دوران اسرائیل کے اقتصادی ڈھانچے پر سائبر حملوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

سحرنیوز/ایران:  یوسی کرادی نے بتایا کہ جنگ کے آغاز سے اب تک کم از کم 50 اسرائیلی ادارے اور کمپنیاں مکمل ڈیجیٹل تباہی کا شکار ہو چکی ہیں، جہاں ان کا ڈیٹا اور بیک اپ مکمل طور پر مٹا دیا گیا۔

یہ تعداد 2025 کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ریلوے نظام کو بھی سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا، جہاں اسکرینوں پر ایسے پیغامات دکھائے گئے جن میں مسافروں کو پناہ گاہوں کی طرف جانے کا کہا گیا۔
کرادی کے مطابق ان حملوں کی ایک بڑی وجہ سویلین اداروں میں کمزور سیکیورٹی اور سادہ پاس ورڈز کا استعمال ہے۔ اب تک تقریباً 20 ہیکر گروپس کی نشاندہی کی جا چکی ہے جو مسلسل مختلف اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں، جبکہ 18 فیصد حملوں میں متعلقہ اداروں کی سرگرمیاں مکمل طور پر بند ہو گئیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہیکرز سیکیورٹی اہلکاروں کے خاندانوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں، جبکہ عوامی مقامات کے سی سی ٹی وی کیمروں تک رسائی کی متعدد کوششیں بھی سامنے آئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اب تک 2 ہزار سے زائد سائبر حملوں کی شکایات ریکارڈ ہو چکی ہیں، اور ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ ختم ہونے کے بعد بھی سائبر حملے کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ سکتے ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس