Mar ۲۴, ۲۰۲۶ ۲۲:۰۶ Asia/Tehran
  • جنرل کرمی: ہر دھمکی اور جارحیت کا دنداں شکن جواب دیا جائے گا

  سپاہ پاسداران کے بری شعبے کے کمانڈر، جنرل کرمی نے دشمنوں کو خبردار کیا ہے کہ ہر دھمکی اور جارحیت کا دنداں شکن جواب دیا جائے گا۔

سحرنیوز/ایران: سپاہ پاسداران کے بری شعبے کے کمانڈر محمد کرمی نے صوبہ خوزستان میں ایک فوجی معائنے کے موقع  پر کہا کہ ہم  قوت الہی پر توکل کرتے ہیں اور کسی بھی  طاقت سے نہیں ڈرتے۔
 انھوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران کے سبھی شعبے طاقت و توانائی کی اوج  نیز مکمل آمادگی کی  حالت میں ہیں۔
 جنرل کرمی نے کہا کہ امریکا، اسرائیل اور ملک کے دیگر دشمنوں کو ان کی ہر دھمکی اور جارحیت کا منھ توڑ جواب دیا جائے گا۔ 
 انھوں نے کہا کہ ہم سبھی رہبر معظم انقلاب کی بصیرت کےقائل اور قدرداں ہیں اور مسلحانہ دہشت گردی کی مذمت میں 12 جنوری کو عوام کی میدان میں پرشکوہ موجودگی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ 
  جنرل کرمی نے کہا کہ صوبہ خوزستان میں تعینات سپاہ کے بری شعبے کے مجاہد جوانوں کے حوصولے بہت بلند اور ارادے بہت محکم ہیں اور وہ مکمل آمادگی اور چوکسی کی حالت میں ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس