Apr ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۸:۳۵ Asia/Tehran
  • شیراز میں چھے سو بیڈ کے ایک جدید ترین اسپتال کا افتتاح

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے دورہ شیراز کے موقع پرچھے سو بیڈ کے ایک جدید ترین اسپتال کا افتتاح کیا ہے۔

ایک سو ہیکٹر رقبے پر تعمیر کیا جانے والا یہ اسپتال جدید ترین سہولتوں سے لیس ہے اور اس کی تعمیر پر آٹھ سو چالیس ارب ریال خرچ کیے گئے ہیں۔اس اسپتال کے افتتاح کے بعد شیراز اور اس کے گرد و نواح کے لوگوں کو اعضا کی پیوندکاری کے لیے دوسرے شہروں سے رجوع کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ صدر حسن روحانی نے شیراز کے علاقے میان رود میں کھیل کے جدید ترین گراؤنڈ کا بھی افتتاح کیا ہے جس میں پچاس ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ صدر حسن روحانی بدھ کی شام نامور ایرانی شاعر شیخ سعدی علیہ الرحمہ کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت اور چار سو ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کی غرض سے صوبہ فارس کے صدر مقام شیراز پہنچے تھے۔