Apr ۲۶, ۲۰۱۷ ۲۰:۳۲ Asia/Tehran
  • قرآن کریم کے بین الاقوامی مقابلوں میں ایرانی قاری اور حافظ کی پہلی پوزیشن

قرآن کریم کے چـونتیسویں بین الاقوامی مقابلے بدھ کی شام تہران میں ختم ہوگئے اور قرائت و حفظ کے میدان میں ایرانی قاری اور حافظ نے پہلا مقام حاصل کیا -

ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ قرآن کریم کے چونتیسویں بین الاقوامی مقابلوں میں سعید پرویزی نے قرائت اور موسی معتمدی نے حفظ قرآن کریم کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی - قرآن کریم کے چونتیسویں بین الاقوامی مقابلے کی اختتامی تقریب بدھ کو تہران میں مصلائے امام خمینی میں منعقد ہوئی جس میں ایران کی اہم سیاسی اور ثقافتی شخصیتوں کے علاوہ پارلیمنٹ کے ممبران اور متعدد اسلامی ملکوں کے سفیروں نے شرکت کی - جبکہ اس پروگرام میں قرآنی علوم سے لگاؤ رکھنے والوں کی  بہت بڑی تعداد نے بھی حصہ لیا - قرآن کریم کے چونتیسویں بین الاقوامی مقابلے انیس اپریل کو تہران میں شروع ہوئے تھے جو چھبیس اپریل تک جاری رہے ان مقابلوں میں دنیا کے تراسی ملکوں کے دوسو چھہتر قاری اور حافظ قرآن نے حصہ لیا -