Nov ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۹:۲۴ Asia/Tehran
  • آخری وقت تک زلزلے سے متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں ، سپاہ پاسداران

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ سپاہ اور عوامی رضاکار فورس بسیج زلزلے سے متاثرین کے ساتھ اس وقت تک کھڑی رہے گی جب تک بے گھر ہونے والوں کو گھر نہیں مل جاتے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ سپاہ اور عوامی رضاکار فورس بسیج پوری قوت کے ساتھ  زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں موجود ہے اور جب تک متاثرین کو دوبارہ گھر نہیں مل جاتے اس وقت تک سپاہ اوربسیج وہاں موجود رہے گی۔
جنرل سلامی نے حالیہ زلزلے سے متاثر ہونے والے ایک شہر سرپل ذہاب میں کہا کہ ایران کے مغربی علاقے میں زلزلے سے ایک ہزار نو سو دیہاتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سپاہ پاسداران نے ایک ہزار سے زائد تعمیراتی  مشینوں اور گاڑیوں نیز دس ہزار جوانوں کو علاقے کی تعمیر نو کے لیے تعینات کردیا ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ زلزلے سے ہونے والی تباہی کے فورا بعد سے ہی حکومت، مسلح افواج منجملہ سپاہ، فوج، بسیج اور پولیس نیز امدادی اداروں نے امدادی کارروائیاں شروع کردی تھی جو تاحال جاری ہیں جبکہ سپاہ پاسداران نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں متعدد فیلڈ اسپتال بھی قائم کردیئےہیں۔

ٹیگس