Sep ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۹:۴۰ Asia/Tehran
  • نیویارک میں ایران برطانیہ وزرائے خارجہ ملاقات

برطانیہ کے وزیر خارجہ نے منگل کو نیویارک میں ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں مختلف مسائل پر گفتگو کی۔

نیویارک میں جیرمی ہنٹ اور محمد جواد ظریف کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، ایٹمی معاہدے اور علاقائی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا۔

اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ اور یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ نیز فرانس، اور چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان بھی ملاقات ہوئی۔

محمد جواد ظریف نے اسی طرح ایران اور گروپ چار جمع ایک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والے اجلاس بھی شرکت کی۔ اس اجلاس کی صدارت ایران کے وزیر حارجہ اور یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ نے مشترکہ طور پرکی۔

اس اجلاس کے اختتام پر جاری کئے جانے والے ایک مشترکہ بیان میں ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی یکطرفہ علیحدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا گیا کہ ایران کے خلاف پابندیوں کا خاتمہ اور ایران کے اقتصادی مفادات کو پورا کیا جانا، اس معاہدے کے کلیدی نتائج کا حصہ ہے۔